دریائے چناب میں پانی کی سطح کم، بھارت پاکستانی خط کا جواب نہ دے کر سندھ طاس معاہدے کی خلاف ورزی کا مرتکب

جمعہ 19 دسمبر 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

پاکستان میں دریائے چناب میں پانی کی سطح میں غیر معمولی کمی دیکھنے میں آئی ہے، اور بھارت کی جانب سے پاکستانی خط کا کوئی جواب ابھی تک نہیں دیا گیا، جو سندھ طاس معاہدے کی خلاف ورزی ہے۔

مزید پڑھیں: پاکستان کا بھارت کی جانب سے سندھ طاس معاہدہ معطل کرنے پر پھر شدید احتجاج

انڈس واٹر کمشنر مہر علی شاہ نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ دریائے چناب میں پانی کا بہاؤ شدید طور پر کم ہو گیا ہے۔ اس حوالے سے انہوں نے اپنے بھارتی ہم منصب کو باقاعدہ خط بھی لکھا ہے۔

مہر علی شاہ نے بتایا کہ 16 دسمبر کو دریائے چناب میں پانی کا بہاؤ صرف 1800 کیوسک ریکارڈ کیا گیا۔

انہوں نے کہا کہ بھارت پاکستان کو دریاؤں کے پانی کے حوالے سے ڈیٹا فراہم نہیں کررہا، جو سندھ طاس معاہدے کی خلاف ورزی ہے۔

انڈس واٹر کمشنر نے واضح کیاکہ پاکستانی حکام نے ہمیشہ سندھ طاس معاہدے کی مکمل پاسداری کی ہے اور اپنی ذمہ داریاں پوری کی ہیں، جبکہ بھارت کی جانب سے جواب نہ دینا اور پانی کے بہاؤ کا ڈیٹا فراہم نہ کرنا ایک سنگین مسئلہ ہے۔

مزید پڑھیں: بھارت کا سندھ طاس معاہدہ معطل کرنے کا اقدام عالمی قوانین کی سنگین خلاف ورزی قرار

واضح رہے کہ اپریل 2025 سے پاکستان اور بھارت کے درمیان تعلقات تناؤ کا شکار ہیں، جب پہلگام میں دہشتگرد حملہ ہونے کے بعد بھارت نے پاکستان کے ساتھ سندھ طاس معاہدہ یکطرفہ طور پر معطل کردیا تھا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

مغربی ہواؤں کا نیا سلسلہ داخل، ملک بھر میں بارشیں، آندھی اور ژالہ باری کی پیشگوئی

ترکیہ کی آئینی عدالت کے صدر کا دورۂ پاکستان، عدالتی تعاون کا معاہدہ طے پانے کا امکان

آبنائے ہرمز کھولنے کے لیے برطانیہ کا بڑا اقدام، 35 ممالک کا اجلاس طلب

شمالی وزیرستان میں سیکیورٹی فورسز کی کارروائی، 8 خوارج ہلاک

سپریم کورٹ کا مطیع اللہ جان کے مقدمے میں اہم حکم، ٹرائل کورٹ کو فردِ جرم عائد کرنے سے روک دیا

ویڈیو

سعودی عرب سے ترسیلات اور حجاز مقدس سے متعلق شہریوں کے خیالات

حج اور عمرہ کی یادیں جو آنکھوں کو نم کر دیں

پیغام پاکستان بیانیہ، محراب و منبر کی اصلاح اور عدالتی انصاف شدت پسندی ختم کر سکتا ہے: علّامہ عارف الواحدی

کالم / تجزیہ

’میں نے کہا تھا ناں کہ پھنس جائیں گے؟‘

ہز ماسٹرز وائس

ایران یا سعودی عرب: پاکستان کو مشکل فیصلہ کرنا پڑ سکتا ہے؟