چین میں ڈاکٹروں کا طبی کمال: کٹا ہوا کان عارضی طور پر پاؤں سے جوڑ کر بچا لیا گیا

جمعہ 19 دسمبر 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

چین کے مشرقی شہر جینان میں ڈاکٹروں نے ایک غیر معمولی اور نایاب طبی طریقہ اختیار کرتے ہوئے فیکٹری حادثے میں کٹ جانے والا خاتون کا کان عارضی طور پر اس کے پاؤں سے جوڑ دیا، جس کے بعد 5 ماہ کے علاج کے نتیجے میں کان کو دوبارہ اصل جگہ پر کامیابی سے نصب کر دیا گیا۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق متاثرہ خاتون، جس کا خاندانی نام سن بتایا گیا ہے، تقریباً 5 ماہ قبل ایک فیکٹری میں کام کے دوران خوفناک حادثے کا شکار ہوئیں۔ دورانِ ڈیوٹی ان کے بال مشینری میں پھنس گئے، جس کے باعث سر اور گردن کی جلد شدید متاثر ہوئی اور بائیں جانب کا کان مکمل طور پر جسم سے الگ ہو گیا۔

یہ بھی پڑھیے: تین جوڑی جڑواں بھائی حجاج کی خدمت میں سرگرم، منفرد ریکارڈ قائم

حادثے کے فوراً بعد خاتون کو اسپتال منتقل کیا گیا، تاہم ڈاکٹروں نے معائنہ کے بعد بتایا کہ کان کے اردگرد خون کی نالیاں شدید طور پر متاثر ہو چکی ہیں، جس کے باعث روایتی طریقے سے کان کو دوبارہ جوڑنا ممکن نہیں تھا۔

علاج کی نگرانی کرنے والے ڈاکٹر کیو شین چیانگ کے مطابق، کان کو زندہ رکھنے کے لیے ڈاکٹروں نے مائیکرو سرجری کی ایک نایاب تکنیک ’ہیٹروٹوپک گرافٹنگ‘ استعمال کی۔ اس طریقے کے تحت کان کو عارضی طور پر خاتون کے دائیں پاؤں کے اگلے حصے سے جوڑ دیا گیا، جہاں جلد پتلی اور خون کی نالیاں زیادہ موزوں تھیں، تاکہ خون کی روانی برقرار رکھی جا سکے۔

ڈاکٹروں نے خاتون کو خصوصی احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کی ہدایت کی، جن میں ڈھیلے جوتے پہننا اور جسمانی مشقت سے گریز شامل تھا، تاکہ نازک گرافٹ کو نقصان نہ پہنچے۔

یہ بھی پڑھیے: کنڈوم کی مدد سے معدے سے لائٹر نکالنے کا انوکھا طبی عمل

رپورٹ کے مطابق، 5 ماہ بعد شینڈونگ چیانفوشان اسپتال کے ماہر سرجنوں نے کان کو کامیابی سے اس کی قدرتی جگہ پر دوبارہ منتقل کر دیا۔

ٹانکے کھلنے کے بعد خاتون جذباتی ہو گئیں اور آنسوؤں کے ساتھ طبی ٹیم کا شکریہ ادا کیا، جنہوں نے ان کی سماعت اور ظاہری شناخت بحال کرنے میں کلیدی کردار ادا کیا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

این اے 130 کا انتخابی تنازع ختم، نواز شریف کے خلاف یاسمین راشد کی درخواست خارج

کراچی کو عالمی معیار کا شہر بنانے کا عزم، سندھ حکومت کی ایف ڈبلیو او سے شراکت داری

نصیب سے بڑھ کر شہرت ملتی ہے نہ فالوورز، صبا فیصل نے تنقید پر خاموشی توڑ دی

بِمان بنگلہ دیش ایئرلائنز کی پاکستان کے لیے براہِ راست پروازیں کا آغاز 29 جنوری سے ہوگا

  خواتین اور بچوں کی نازیبا تصاویر، گروک کے خلاف دنیا بھر میں تحقیقات کا مطالبہ

ویڈیو

کراچی میں منفرد  ڈاگ شو کا انعقاد

جعلی مقدمات قائم کرنے سے لوگ ہیرو بن جاتے ہیں، میاں داؤد ایڈووکیٹ

عمران خان نے کہا تھا کہ ’فوج میری ہے اور میں فوج کا ہوں‘، شاندانہ گلزار

کالم / تجزیہ

امریکا تیل نہیں ایران اور چین کے پیچھے وینزویلا پہنچا

وینزویلا کی’فتح‘ کے بعد، دنیا کا نقشہ کیا بنے گا؟

منو بھائی کیوں یاد آئے؟