تین جوڑی جڑواں بھائی حجاج کی خدمت میں سرگرم، منفرد ریکارڈ قائم

جمعرات 5 جون 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

حج 2025 کے موقع پر سعودی عربین اسکاؤٹس ایسوسی ایشن کی جانب سے منیٰ میں لگائے گئے عوامی خدمت کیمپوں میں ایک غیرمعمولی اتفاق دیکھنے میں آیا، جہاں 3 جوڑی جڑواں سعودی بھائیوں نے مشترکہ طور پر حجاج کی خدمت کی۔ یہ نوجوان اسکاؤٹس ریاض کے علاقے الربیع میں واقع سول ڈیولپمنٹ ایسوسی ایشن کے اسکاؤٹ گروپ سے تعلق رکھتے ہیں۔

سعودی گزٹ کے مطابق ان جڑواں بھائیوں حسام اور عصام سعید القرنی، عزام اور عمار سلیمان السلیمان، اور ولید اور مہند عبدالحکیم العتیبی کو نہ صرف خون کا رشتہ اور مشابہت جوڑتی ہے بلکہ رضاکارانہ خدمت، اسکاؤٹنگ اور حاجیوں کی خدمت کا مشترکہ جذبہ بھی انہیں یکجا کرتا ہے۔

القرنی برادران نے بتایا کہ اسکاؤٹنگ ان کے لیے محض ایک سرگرمی نہیں بلکہ ایک شعوری طور پر اپنایا گیا طرزِ زندگی ہے۔ ہمیں بچپن سے اپنے وطن سے محبت کرنا سکھایا گیا، اور اسکاؤٹنگ نے ہمیں موقع دیا کہ ہم اس محبت کو عمل میں ڈھال سکیں۔ ہم حاجیوں کی رہنمائی کرتے ہیں، ابتدائی طبی امداد فراہم کرتے ہیں اور ہر ممکن مدد کرتے ہیں۔ ہر لمحہ ہمیں صبر، شفقت اور نظم و ضبط کا ایک نیا سبق دیتا ہے۔

مزید پڑھیں: رائل انسٹی ٹیوٹ آف ٹریڈیشنل آرٹس کی جانب سے حجاج کرام کا خیر مقدم اور تحائف کی تقسیم

السلیمان بھائیوں نے اس تجربے کو اپنی باہمی رفاقت کو مزید مضبوط کرنے والا قرار دیا۔ انہوں نے کہا کہ ہم سمجھتے تھے کہ ہم ایک دوسرے کو اچھی طرح جانتے ہیں، لیکن حج کے ماحول اور ذمہ داریوں کے دباؤ میں ہمیں ایک دوسرے کے اندر تعاون، انحصار اور ہم آہنگی کے نئے پہلو نظر آئے۔ ہم ایک ٹیم کی طرح کام کرتے ہیں، ایک دوسرے کو مکمل کرتے ہیں، اور ہر خدمت حاجی کی راحت کے لیے کرتے ہیں، جنہیں ہم اپنے مہمان سمجھتے ہیں۔

العتیبی جڑواں بھائیوں نے اپنی شرکت کو ایک زندگی بدل دینے والا تجربہ قرار دیا۔ کہا آج ہم نہ صرف خدمت کر رہے ہیں بلکہ سیکھ رہے ہیں کہ ہجوم میں پرسکون رہنا کیسے ہے، بغیر شکریے کے پیش قدمی کیسے کرنی ہے، اور یہ کہ اسکاؤٹنگ درحقیقت ایک جامع تربیتی میدان ہے۔ بھائی ہونے کے ناتے، ہم دونوں ایک ساتھ یہاں موجود ہیں، ہر لمحہ اور ہر تجربہ بانٹ رہے ہیں، اور یہ ہمارے لیے ایک ایسا یادگار سرمایہ ہے جو ہمیشہ ہمارے ساتھ رہے گا۔

یہ منفرد منظر جہاں 3 جڑواں جوڑیاں ایک ہی مقصد کے لیے یکجا ہوئیں، نہ صرف اس بات کی علامت ہے کہ نئی نسل خدمتِ خلق سے کس حد تک وابستہ ہے، بلکہ یہ اسکاؤٹنگ کے اس مثالی جذبے کو بھی اجاگر کرتا ہے جو خلوص، اتحاد اور ایثار پر مبنی ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

یورپی یونین کی خارجہ پالیسی سربراہ کاجا کالاس اسٹریٹجک مذاکرات کے لیے یکم جون کو اسلام آباد پہنچیں گی

یو ایف او فائلز جاری ہونے کے بعد نئی بحث: حقیقت، راز یا محض غلط فہمیاں؟

اگر مختلف چیٹ بوٹس کو انسانوں پر حکومت سونپی جائے تو کیا ہوگا؟ دلچسپ نتائج، گروک نے تباہی مچا دی

ٹیکنالوجی کی دنیا میں ہلچل: اوپن اے آئی کا آئی فون کو ٹکر دینے کے لیے اسمارٹ فون لانے کا فیصلہ

کراچی: ڈکیتی ناکام ہونے پر مبینہ ڈاکو نے خود کا خاتمہ کرلیا، معاملہ شرمندگی کا یا کچھ اور؟

ویڈیو

عرفات منہاس ون ڈے ڈیبیو میں 5 وکٹیں لینے والے پاکستان کے پہلے بولر بن گئے

امریکا کے وزیراعظم شہباز شریف اور فیلڈ مارشل عاصم منیر سے حقیقی دوستی والے تعلقات ہیں، امریکی وزیر دفاع پیٹ ہیگستھ

فلسطینی ریاست کے قیام تک اسرائیل سے تعلقات کا سوال ہی پیدا نہیں ہوتا، اسحاق ڈار کا دوٹوک اعلان

کالم / تجزیہ

اچکزئی صاحب کا مسئلہ کیا ہے؟

بڑے شہر نگل جاتے ہیں

عید الاضحی ، بھارتی مسلمان اور ہندو شاؤنزم