انڈر 19 ایشیا کپ: پاکستان نے بنگلہ دیش کو شکست دے کر فائنل کے لیے کوالیفائی کرلیا

جمعہ 19 دسمبر 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

پاکستان نے انڈر 19 ایشیا کپ کے سیمی فائنل میں بنگلہ دیش کو شکست دے کر فائنل کے لیے کوالیفائی کرلیا۔

مزید پڑھیں: انڈر 19 ایشیا کپ: بھارتی ہٹ دھرمی برقرار، پاک بھارت کپتانوں میں روایتی مصافحہ نہ ہوا

دبئی میں جاری ٹورنامنٹ میں پاکستان نے 122 رنز کا ہدف صرف 2 وکٹوں کے نقصان پر حاصل کیا، جس میں سمیر منہاس نے شاندار 69 رنز بنا کر ناقابل شکست اننگز کھیلی۔

پاکستان نے ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا، تاہم بارش کے باعث میچ کو 27 اوورز فی اننگز تک محدود کردیا گیا تھا۔

پاکستانی بولرز کی متوازن بولنگ کے سامنے بنگلہ دیش کی ٹیم 26.3 اوورز میں 121 رنز بنا کر آؤٹ ہوگئی۔

پاکستان کی جانب سے عبدالسبحان نے 4 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا جبکہ حذیفہ احسن نے 2 وکٹیں حاصل کیں۔ علی رضا، محمد صیام اور احمد حسین نے ایک ایک کھلاڑی کو پویلین بھیجا۔

مزید پڑھیں: انڈر 19 ایشیا کپ میں پاکستان کی تاریخی فتح، 345 رنز کے ہدف کے تعاقب میں ملائیشیا 48 رنز پر ڈھیر

پہلے سیمی فائنل میں بھارت نے سری لنکا کو شکست دے کر فائنل میں جگہ بنائی تھی۔ اب پاکستان اور بھارت کے درمیان فائنل میچ اتوار 21 دسمبر کو کھیلا جائے گا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

ایران کے خلاف جنگ اختتامی مرحلے کے قریب پہنچ چکی، ڈونلڈ ٹرمپ کا دعویٰ

معروف آسٹریلوی آل راؤنڈر ایشٹن ٹرنر ملتان سلطانز کے کپتان مقرر

آذربائیجان کے صدر کا مجتبیٰ خامنہ ای کو خط، ایران کا سپریم لیڈر بننے پر مبارکباد

ترکیہ کے لیے خطرہ بننے والے اشتعال انگیز اقدامات نہ کیے جائیں، ترک صدر نے ایران کو خبردار کردیا

ایران کے تیل پر قبضہ کرنے کی بات ابھی جلد بازی ہوگی، ڈونلڈ ٹرمپ

ویڈیو

اسلام میں ذہنی سکون حاصل کرنے کے طریقے

تیل کی قیمتوں میں اضافہ، حالات کنٹرول سے باہر ہونے کا خدشہ، امریکا و اسرائیل کو بھاری نقصان، ٹرمپ کی چیخیں

نقاب میں شناخت، چارسدہ کی نوجوان کنٹینٹ کریئیٹر کی کہانی

کالم / تجزیہ

انڈین کرکٹ ٹیم مسلسل ناقابل شکست کیسے بنی؟

کیا یہ امریکا کی آخری جنگ ہے؟

موکھی متارا: کراچی کی ایک تاریخی داستان