آصفہ بھٹو کی بختاور کیڈٹ کالج کی پاسنگ آؤٹ پریڈ میں شرکت، گارڈ آف آنر پیش

جمعہ 19 دسمبر 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

خاتون اول بی بی آصفہ بھٹو زرداری نے بختاور کیڈٹ کالج برائے طالبات کی پانچویں پاسنگ آؤٹ پریڈ میں شرکت کی۔ اس موقع پر انہوں نے کالج میں نئے جمناسیم اور سوئمنگ پول کا بھی افتتاح کیا۔

اس موقع پر خاتون اول بی بی آصفہ بھٹو زرداری کو بختاور کیڈٹ کالج برائے طالبات کی پانچویں پاسنگ آؤٹ پریڈ اور سالانہ پیرنٹس ڈے کی تقریب میں گارڈ آف آنر پیش کیا گیا۔

خاتون اول آصفہ بھٹو نے اس موقع پر کہاکہ بختاور کیڈٹ کالج طالبات کو تعلیم، نظم و ضبط اور قیادت کے ذریعے بااختیار بنا رہا ہے اور وہ طلباء کو نظم و ضبط، احترام اور استقامت اپنانے کی تلقین کرتی ہیں۔

اس تقریب کے دوران خاتون اول نے ’آرٹ اینڈ سائنس ایگزیبیشن 2025-26‘ کا باضابطہ افتتاح بھی کیا اور کیڈٹس میں کالج کریسٹ اور انعامات تقسیم کیے۔

پاسنگ آؤٹ پریڈ میں مارچ پاسٹ، پی ٹی، جمناسٹک اور کراٹے شو نے تقریب میں چار چاند لگا دیے۔

آصفہ بھٹو زرداری نے کہاکہ بختاور کیڈٹ کالج ملک بھر کی 423 طالبات کو معیاری تعلیم فراہم کر رہا ہے اور نوجوان خواتین کو بااختیار بنانا پاکستان کے روشن مستقبل کی ضمانت ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

مسجد اقصیٰ کے دروازے 14 روز سے بند ہیں، طاہر اشرفی نے عالم اسلام سے کردار ادا کرنے کی اپیل کردی

دہشتگرد افغان حکومت نے سرخ لکیر عبور کرلی، صدر مملکت کی شہری علاقوں پر ڈرون حملوں کی مذمت

پاکستان اور سعودی عرب یک جان دو قالب ہیں، وزیر مذہبی امور سردار یوسف

افغان طالبان کا پاکستان کی کچھ چوکیوں پر قبضے کا دعویٰ من گھڑت ہے، وزارت اطلاعات

بنگلہ دیش: جسٹس اینڈ ڈیموکریسی پارٹی کے نام سے نئی سیاسی جماعت کا اعلان

ویڈیو

مہنگائی نے عوام کا جینا مشکل کردیا، حکومت نے پیٹرول کی قیمت پہلے ہی کیوں بڑھائی؟

اسٹریس اور ذہنی دباؤ سے نجات کے لیے سجدہ ایک بہترین روحانی اور نفسیاتی ذریعہ

یوتھ کلائمیٹ کیٹالسٹس، نوجوانوں کے ٹیکنالوجی سے بھرپور حیرت انگیز اقدامات

کالم / تجزیہ

دوستی کا نیا چراغ

درگاہ گاجی شاہ اور جن نکالنے کے کرتب

اداکارہ صحیفہ جبار کو معافی مانگنی چاہیے