بھارت کی آبی جارحیت: پاکستان نے باضابطہ رابطہ کرکے وضاحت طلب کرلی

جمعہ 19 دسمبر 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

پاکستان نے آبی جارحیت پر بھارت سے باضابطہ رابطہ کرتے ہوئے دریائے چناب میں پانی کی غیرمعمولی کمی پر وضاحت طلب کر لی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: دریائے چناب میں پانی کی سطح کم، بھارت پاکستانی خط کا جواب نہ دے کر سندھ طاس معاہدے کی خلاف ورزی کا مرتکب

وزارتِ آبی وسائل کے مطابق پاکستانی کمشنر برائے سندھ طاس نے یہ معاملہ باضابطہ طور پر بھارتی حکام کے سامنے اٹھایا ہے۔ پاکستان نے واضح مؤقف اختیار کیا ہے کہ سندھ طاس معاہدے کے تحت ڈیڈ اسٹوریج کو خالی کرنا ممنوع ہے اور اس اقدام سے معاہدے کی خلاف ورزی ہوتی ہے۔

وزارت آبی وسائل کا کہنا ہے کہ 17 دسمبر سے دریائے چناب کے بہاؤ میں نمایاں بہتری آنا شروع ہوئی ہے، جبکہ محکمہ آبپاشی کی جانب سے دریا کی مسلسل نگرانی جاری ہے۔ غیرمعمولی کمی کے بعد اب چناب کے بہاؤ میں تدریجی استحکام دیکھا جا رہا ہے۔

حکام کے مطابق مرالہ کے مقام پر دریائے چناب میں پانی کا بہاؤ دوبارہ معمول کی سطح کی طرف آ رہا ہے، تاہم 10 سے 16 دسمبر تک چناب میں گزشتہ 10 سال کی تاریخی سطح کے مقابلے میں انتہائی کم بہاؤ ریکارڈ کیا گیا۔ اس دوران دریا میں کم ترین بہاؤ 870 کیوسک تک گر گیا تھا۔

محکمہ انہار کے مطابق دریائے چناب میں مرالہ راوی لنک نہر میں پانی کا بہاؤ مکمل طور پر صفر ہو گیا تھا، جبکہ اپر چناب نہر میں پانی کا بہاؤ 6 ہزار 3 سو کیوسک ریکارڈ کیا گیا۔

یہ بھی پڑھیں: بھارت اور مودی سے پاکستان کو خیر کی توقع نہیں، ہم آبی جارحیت کا ڈھول بجاتے رہے

واضح رہے کہ بھارت کی جانب سے پاکستان کے خلاف آبی جارحیت کا سلسلہ مسلسل جاری ہے اور دریائے چناب میں پانی روکے جانے کے بعد دریائے جہلم میں بھی پانی کی کمی ریکارڈ کی گئی ہے

چند روز قبل بھارت اچانک اور بغیر پیشگی اطلاع کے چناب میں 80 لاکھ کیوسک پانی چھوڑ چکا ہے، جس پر بھی پاکستان نے شدید تحفظات کا اظہار کیا تھا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

بجلی کے ٹیرف میں تبدیلی کا بوجھ متوسط اور نچلے طبقے پر نہیں پڑنا چاہیے، آئی ایم ایف

عمران خان کا چھپ کر علاج کروانا قابل قبول نہیں، علیمہ خان پھٹ پڑیں

ایران میں ڈالر کی کمی پیدا کر کے ریال کو گرا دیا گیا، امریکی وزیر خزانہ کا اعتراف

راجن پور اور کچے کے علاقے سے ڈاکوؤں کا صفایا، 500 سے زائد مجرموں نے ہتھیار ڈال دیے، مریم نواز

’ویلنٹائن ڈے کو اپنی اقدار کے مطابق منا کر نکاح کو آسان بنانا ہوگا‘

ویڈیو

’ویلنٹائن ڈے کو اپنی اقدار کے مطابق منا کر نکاح کو آسان بنانا ہوگا‘

عمران خان کی بینائی 85 فیصد ضائع، اس کا ذمے دار کون؟

پاکستان-انڈیا ٹی20: خواتین شائقین کی قومی ٹیم سےامیدیں

کالم / تجزیہ

بنگلہ دیش کے عام انتخابات، ’جین زی‘ اور جماعت اسلامی

بنگلہ دیش الیکشن: کون، کیسے اور کیوں جیتا؟

محمود اچکزئی صاحب کا مسئلہ کیا ہے؟