راولپنڈی میں دفعہ 144 میں ایک بار پھر توسیع کر دی گئی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: راولپنڈی میں دفعہ 144 میں توسیع، 4 سے زائد افراد کے اجتماع پر پابندی
ڈپٹی کمشنر راولپنڈی نے دفعہ 144 میں توسیع کا باضابطہ نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے، جس کے تحت شہر بھر میں عوامی اجتماعات، جلوس، ریلیوں اور دھرنوں پر پابندی برقرار رہے گی۔
نوٹیفکیشن کے مطابق اس دوران اسلحے کی نمائش اور لاؤڈ اسپیکر کے استعمال پر بھی مکمل پابندی عائد رہے گی۔
یہ بھی پڑھیں: شہر میں دفعہ 144 نافذ ہے، شہری کسی غیر قانونی سرگرمی کا حصہ نہ بنیں، اسلام آباد انتظامیہ
ضلعی انتظامیہ کا کہنا ہے کہ دفعہ 144 کا نفاذ امن و امان کی صورتحال کو برقرار رکھنے اور کسی بھی ناخوشگوار واقعے سے بچاؤ کے لیے کیا گیا ہے، جبکہ خلاف ورزی کی صورت میں قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔














