17 سال قید کا آغاز 190 ملین پاؤنڈ کی سزا کی مدت ختم ہونے پر ہوگا، عطا تارڑ

ہفتہ 20 دسمبر 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

وفاقی وزیر اطلاعات عطا تارڑ نے کہا ہے کہ توشہ خانہ ٹو کیس میں بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی کو سنائی گئی سزا 190 ملین پاؤنڈ کی سزا کی مدت ختم ہونے کے بعد شروع ہوگی۔ عطا تارڑ نے بیان میں کہا کہ 14 سال کی سزا ختم ہونے کے بعد 17 سال کی قید کا آغاز ہوگا۔

یہ بھی پڑھیں:توشہ خانہ کیس 2: عمران خان اور بشریٰ بی بی کو مجموعی طور پر 17- 17 سال قید اور جرمانے کی سزا

میڈیا پورٹ کے مطابق وفاقی وزیر اطلاعات عطا تارڑ نے بتایا کہ فراڈ کے ذریعے تحائف کی قیمت کم لگائی گئی، جس سے اسٹیٹ کو کروڑوں روپے کا نقصان پہنچا اور تحائف کو ذاتی فائدے کے لیے استعمال کیا گیا۔

وفاقی وزیر اطلاعات نے مزید کہا کہ بشریٰ بی بی نے تحائف روک کر مالی فائدہ حاصل کیا۔

انہوں نے بتایا کہ 3 کروڑ اور 7 کروڑ روپے کے نقصان کے الزامات کے تحت بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی کو 10 سال اور 7 سال کی الگ الگ سزا سنائی گئی ہے۔

واضح رہے کہ احتساب عدالت کے اسپیشل جج سینٹرل شاہ رخ ارجمند نے اڈیالہ جیل میں عمران خان اور بشریٰ بی بی کی موجودگی میں توشہ خانہ ٹو کیس کا فیصلہ سنایا۔

یہ بھی پڑھیں:ایک کروڑ 64 لاکھ 25 ہزار 650 روپے فی کس جرمانہ، عدم ادائی پر مزید 6 ماہ قید ہوگی

عدالت نے بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی کو پاکستان پینل کوڈ (پی پی سی) کی دفعہ 409 کے تحت 7 سال قید کی سزا بھی سنائی، جس کے بعد مجموعی طور پر دونوں پر 17، 17 سال کی قید اور 1 کروڑ 64 لاکھ روپے جرمانہ عائد کیا گیا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

2025: 7,667 افراد ہجرت کے خطرناک راستوں پر چلتے ہوئے موت کے گھاٹ اتر گئے، اقوام متحدہ

مسلح افواج ہر قسم کے خطرات کا مقابلہ کرنے کے لیے مکمل طور پر تیار ہیں، فیلڈ مارشل اور سروسز چیفس

طالبان لیڈر کا نیا فرمان: سزائے موت کا دائرہ وسیع، خواتین پر مزید پابندیاں عائد کردی گئیں

لاہور کے رمضان بازار، کیا اشیائے خورونوش واقعی ہول سیل ریٹ پر فروخت ہو رہی ہیں؟

کم عمر بچوں کا انٹرنیٹ کا غلط استعمال روکنے کے لیے حکومت کیا کررہی ہے؟

ویڈیو

لاہور کے رمضان بازار، کیا اشیائے خورونوش واقعی ہول سیل ریٹ پر فروخت ہو رہی ہیں؟

آپریشن غضب للحق: افغان طالبان کے 133 کارندے ہلاک، فضائی حملوں اور زمینی کارروائیوں میں بڑے اہداف تباہ

بہن بھائیوں میں حسد کیوں پیدا ہوتا ہے، حضرت یوسفؑ کی کہانی ہمیں کیا سبق سکھاتی ہے؟

کالم / تجزیہ

کاش! پاکستانی کپتان نے عمران خان کے یہ مشورے مانے ہوتے 

مشرق وسطیٰ اور بائبل کا ٹچ

یہ اگر مگر کا سلسلہ کب ختم ہوگا؟