ایک کروڑ 64 لاکھ 25 ہزار 650 روپے فی کس جرمانہ، عدم ادائی پر مزید 6 ماہ قید ہوگی

ہفتہ 20 دسمبر 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

بانی پی ٹی آئی عمران خان اور ان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کو توشہ خانہ کیس 2 میں عدالت نے 17، 17 سال قید اور فی کس ایک کروڑ 64 لاکھ 25 ہزار 650 روپے جرمانہ عائد کیا ہے۔ اگر یہ جرمانہ ادا نہ کیا گیا تو ہر ایک کو مزید 6 ماہ قید کاٹنا ہوگی۔

مزید پڑھیں: عمران خان کی زائد العمری اور بشریٰ بی بی کے خاتون ہونے پر سزا میں نرمی برتی گئی

عدالت نے اپنے تحریری فیصلے میں کہا ہے کہ استغاثہ نے اپنا مقدمہ ثابت کیا اور دونوں ملزمان خیانت مجرمانہ کے مرتکب پائے گئے۔

عمران خان کو دفعہ 409 PPC کے تحت 10 سال قید اور انسداد رشوت ستانی ایکٹ (دفعہ 5(2) PCA 1947) کے تحت 7 سال قید سنائی گئی۔ بشریٰ بی بی کو بھی مجموعی طور پر 17 سال قید کی سزا دی گئی۔

مزید پڑھیں: توشہ خانہ کیس 2: عمران خان اور بشریٰ بی بی کو مجموعی طور پر 17- 17 سال قید اور جرمانے کی سزا

فیصلے میں عدالت نے عمران خان کی زائد عمر اور بشریٰ بی بی کے خاتون ہونے کو مدنظر رکھتے ہوئے سزا میں نرمی کی، اور ملزمان کے حوالات میں گزارے گئے عرصہ کو بھی سزا میں شامل کیا گیا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

تیکناف سرحد سے گرفتار تمام 53 افراد کیمپوں میں مقیم روہنگیا مہاجر نکلے، بنگلہ دیشی سرحدی فورسز

کوئٹہ: سرکاری ملازمین کی احتجاجی تحریک کا دوسرا مرحلہ شروع، 15 جنوری کو لاک ڈاؤن کا اعلان

امریکی قبضہ کسی صورت برداشت نہیں کریں گے، گرین لینڈ کا دوٹوک مؤقف

پیپلزپارٹی کا احتجاج: حکومت نے اسپیشل اکنامک زونز ترمیمی آرڈیننس واپس لے لیا

بنگلہ دیش کی سخت شرائط کے تحت غزہ بین الاقوامی فورس میں شمولیت پر آمادگی

ویڈیو

کیا ونڈر بوائے آ رہا ہے؟ پی ٹی آئی کی آخری رسومات ادا

ٹھیلے سے ریسٹورنٹ تک، سوشل میڈیا کے بل بوتے پر کامیابی کی انوکھی کہانی

’باادب بامراد‘: شاگردوں کا استاد کے لیے بے مثال احترام، گاڑی بطور تحفہ پیش کردی

کالم / تجزیہ

ہیرا ایک ہی ہے

’نہیں فرازؔ تو لوگوں کو یاد آتا ہے‘

تحریک انصاف کا دشمن کون؟