کوئٹہ اور چمن سمیت بلوچستان کے سرحدی علاقوں میں موسم سرما کی پہلی بارش نے سردی کی شدت میں اضافہ کر دیا ہے۔
مزید پڑھیں:مغربی ہواؤں کا سلسلہ پاکستان میں داخل، برفباری اور بارش کے قوی امکانات مگر کہاں کہاں؟
پاک افغان اور پاک ایران سرحدی علاقوں میں موسلادھار بارش کے بعد کئی نشیبی علاقوں میں پانی جمع ہو گیا۔ کوژک ٹاپ، شیلا باغ، قلعہ عبداللہ، ژڑہ بند، توبہ اچکزئی اور خواجہ عمران رینج میں بھی بارش کے باعث سردی بڑھ گئی۔
مزید پڑھیں:متحدہ عرب امارات میں شدید بارشوں کی پشگوئی، شہریوں کو محتاط رہنے کی ہدایت
محکمہ موسمیات کے مطابق، مغربی ہواؤں کے نظام کی وجہ سے یہ بارش اور پہاڑوں پر برفباری ہو رہی ہے، اور کوژک ٹاپ سمیت شمالی علاقوں میں بھی پہاڑوں پر برفباری کا امکان ہے۔














