صدرِ مملکت آصف علی زرداری عراق کے چار روزہ سرکاری دورے پر بغداد پہنچ گئے ہیں،بغداد پہنچنے پر عراقی حکام کی جانب سے صدرِ پاکستان کا پرتپاک استقبال کیا گیا۔
یہ بھی پڑھیں: صدر آصف علی زرداری 5 روزہ دورے پر کل عراق روانہ ہوں گے
عراق کے وزیرِ ثقافت و سیاحت پروفیسر ڈاکٹر احمد فکاک احمد البدرانی، عراق میں پاکستان کے سفیر محمد ذیشان احمد اور دیگر سینئر حکام نے استقبال کے لیے موجود تھے۔

دورے کے دوران صدرِ مملکت اعلیٰ عراقی قیادت سے ملاقاتیں کریں گے، جن میں دونوں ممالک کے درمیان مختلف شعبوں میں تعاون بڑھانے پر بات چیت متوقع ہے۔
یہ بھی پڑھیں: صدر آصف علی زرداری سے سعودی سفیر نواف بن سعید المالکی کی ملاقات، باہمی تعاون پر تبادلہ خیال
صدر آصف علی زرداری کا یہ دورہ پاکستان اور عراق کے برادرانہ تعلقات کو مزید فروغ دینے میں اہم کردار ادا کرے گا۔













