پنجاب حکومت کا نجی اسکولوں کی فیس کم کرنے کا فیصلہ، حقیقت کیا ہے؟

اتوار 21 دسمبر 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

پاکستان کے صوبہ پنجاب میں تعلیم کا شعبہ ہمیشہ سے ہی بحث کا موضوع رہا ہے اور خاص طور پر پرائیویٹ اسکولوں کی زیادہ فیسوں کا معاملہ کئی بار عدالتوں تک پہنچ چکا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: نواز شریف اسکول آف ایمیننس: طلبا کے لیے مکمل فری ایجوکیشن پیکیج متعارف

ماضی میں والدین اور طلبہ کی جانب سے شکایات کی جاتی رہی ہیں کہ بیکن ہاؤس، لاہور گرامر اسکول اور دیگر نجی ادارے ماہانہ فیس 25 ہزار سے 50 ہزار روپے تک وصول کر رہے ہیں جو عام خاندانوں کے لیے ایک بڑا بوجھ ہے۔

ان اداروں کی فیسوں میں اضافے کو روکنے کے لیے قوانین موجود ہیں تاہم ان پر مؤثر عمل درآمد کا مسئلہ اب تک برقرار رہا ہے۔

سوشل میڈیا پر وائرل دعویٰ

حال ہی میں سوشل میڈیا پر ایک خبر تیزی سے گردش کر رہی ہے جس میں دعویٰ کیا جا رہا ہے کہ پنجاب حکومت نے بیکن ہاؤس، ایل جی ایس سمیت دیگر پرائیویٹ اسکولوں کی ماہانہ فیس کو صرف 10 ہزار روپے تک محدود کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

مزید پڑھیے: پنجاب میں اسکولوں کی چھٹیوں میں اضافہ کیوں کیا، وزیر تعلیم نے وجہ بتادی

اس کے علاوہ یہ بھی کہا جا رہا ہے کہ یہ فیصلہ جنوری 2026 سے نافذ العمل ہوگا جس سے لاکھوں طلبہ اور والدین کو ریلیف ملے گا۔

حکومتی مؤقف: خبر جعلی قرار

تاہم یہ دعویٰ مکمل طور پر غلط اور جعلی ثابت ہوا ہے۔

صوبائی وزیر تعلیم رانا سکندر حیات نے وی نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے اس خبر کی سختی سے تردید کی ہے۔

انہوں نے واضح کیا کہ پنجاب حکومت نے پرائیویٹ اسکولوں کی فیسوں میں اس طرح کی کوئی کمی کرنے کا فیصلہ نہیں کیا۔

مزید پڑھیں: پنجاب: ورکرز ویلفیئر اسکولز کی بسوں میں کیمروں کی تنصیب کا آغاز

ان کا کہنا ہے کہ سوشل میڈیا پر چلنے والی یہ خبریں فیک ہیں اور عوام کو گمراہ کرنے کی کوشش کی جا رہی ہے۔

صوبائی وزیر تعلیم نے مزید کہا کہ حکومت تعلیم کے شعبے میں اصلاحات پر ضرور کام کر رہی ہے لیکن ماہانہ فیس کو 10 ہزار روپے تک محدود کرنے سے متعلق کوئی نوٹیفکیشن جاری نہیں کیا گیا۔

یہ بھی پڑھیے: پنجاب میں حالیہ سیلاب سے کتنے اسکولز تباہ ہوئے؟

رانا سکندر حیات نے عوام سے اپیل کی کہ وہ کسی بھی خبر پر یقین کرنے سے پہلے سرکاری ذرائع سے اس کی تصدیق ضرور کریں۔

جعلی خبروں کا تسلسل

یہ پہلا موقع نہیں کہ تعلیم کے شعبے سے متعلق جعلی خبریں پھیلائی گئی ہوں۔ پنجاب میں ماضی میں بھی اس نوعیت کی فیک خبروں کے باعث والدین، طلبہ اور تعلیمی اداروں میں بے چینی اور ابہام پیدا ہوتا رہا ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

افغان طالبان کا پاکستان کی کچھ چوکیوں پر قبضے کا دعویٰ من گھڑت ہے، وزارت اطلاعات

بنگلہ دیش: جسٹس اینڈ ڈیموکریسی پارٹی کے نام سے نئی سیاسی جماعت کا اعلان

عیدالفطر کب ہوگی؟ محکمہ موسمیات کی چاند کی پیدائش سے متعلق نئی پیشگوئی

مہنگائی نے عوام کا جینا مشکل کردیا، حکومت نے پیٹرول کی قیمت پہلے ہی کیوں بڑھائی؟

گورنر سندھ نہال ہاشمی مزار قائد پر کسی اور سے تاثرات قلمبند کراتے رہے، ویڈیو وائرل

ویڈیو

مہنگائی نے عوام کا جینا مشکل کردیا، حکومت نے پیٹرول کی قیمت پہلے ہی کیوں بڑھائی؟

اسٹریس اور ذہنی دباؤ سے نجات کے لیے سجدہ ایک بہترین روحانی اور نفسیاتی ذریعہ

یوتھ کلائمیٹ کیٹالسٹس، نوجوانوں کے ٹیکنالوجی سے بھرپور حیرت انگیز اقدامات

کالم / تجزیہ

دوستی کا نیا چراغ

درگاہ گاجی شاہ اور جن نکالنے کے کرتب

اداکارہ صحیفہ جبار کو معافی مانگنی چاہیے