این ڈی ٹی وی انڈین آف دی ایئر 2025 کی تقریب میں اداکارہ جھانوی کپور نے نہ صرف ’ایکٹر آف دی ایئر (فی میل)‘ ایوارڈ اپنے نام کیا بلکہ اسٹیج پر اپنے چاچا، انیل کپور کی بھرپور انداز میں نقل اتار کر محفل لوٹ لی۔
یہ بھی پڑھیں:کیا بالی ووڈ اداکارہ جھانوی کپور شادی کر رہی ہیں؟
جھانوی نے انیل کپور کا مشہور جملہ ادا کیا ’ایکدم جھکاس لگ رہا ہے نا؟ شارپ جا لائن، ایکدم گڈ لکنگ‘۔
یہ لمحہ دیکھتے ہی دیکھتے پورے ہال میں قہقہے گونج اٹھے اور حاضرین داد دینے پر مجبور ہوگئے۔

تقریب میں ایک اور جذباتی منظر تب سامنے آیا جب جھانوی نے اپنی والدہ سری دیوی کی 2012 کی تقریر کا ویڈیو دیکھ کر نم انداز میں کہا کہ اس لمحے نے ان کا ایوارڈ مزید خاص بنا دیا۔
تقریب کے دوران جھانوی نے کہا کہ یہ ایوارڈ ان کے لیے صرف اعزاز نہیں بلکہ ایک فنکار کے طور پر اُن کی سوچ، اعتماد اور سفر کی پہچان ہے۔ا













