سرکاری ملازمت سے ریٹائرمنٹ کے بعد دوسری نوکری کرنے والے ملازمین کو حکومت نے اہم خوشخبری سنا دی۔
مزید پڑھیں: سرکاری ملازمین کے لیے اہم خبر، نئی پینشن اسکیم کی منظوری دے دی گئی
حکومت نے پینشن کے ساتھ تنخواہ وصول کرنے سے متعلق عائد پابندی کو ختم کردیا ہے۔
وزارتِ خزانہ کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق دوبارہ ملازمت کے بارے میں پہلے جاری کیے گئے احکامات واپس لے لیے گئے ہیں۔
نوٹیفکیشن میں واضح کیا گیا ہے کہ پینشن کیسز سے متعلق 22 اپریل اور 19 جون کو جاری کیے گئے آفس میمورنڈمز کو فوری طور پر منسوخ کردیا گیا ہے۔
اس فیصلے کے بعد ریٹائرمنٹ کے بعد دوبارہ ملازمت اختیار کرنے والے افسران کو پینشن اور تنخواہ بیک وقت وصول کرنے کی اجازت دوبارہ دے دی گئی ہے۔
مزید یہ کہ ریٹائرڈ افسران کو ری ایمپلائمنٹ کی صورت میں مکمل مالی سہولیات فراہم کرنے کا بھی فیصلہ کیا گیا ہے۔
مزید پڑھیں: نئی پینشن اسکیم، سرکاری خزانے سے کتنا بوجھ کم ہوگا؟
واضح رہے کہ اس سے قبل حکومت نے فیصلہ کیا تھا کہ دوسری نوکری کرنے والوں کو تنخواہ یا پینشن میں سے کسی ایک کا انتخاب کرنا ہوگا۔














