وزیراعظم پاکستان شہباز شریف نے انڈر 19 ایشیا کپ کے فائنل میں روایتی حریف بھارت کو شکست دینے پر قومی ٹیم کے کھلاڑیوں کو مبارکباد پیش کی ہے۔
اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہاکہ قوم کو اپنے نوجوان کھلاڑیوں پر فخر ہے، پاکستانی کھلاڑیوں نے بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کیا۔
PAKISTAN WIN THE FINAL BY 1️⃣9️⃣1️⃣ RUNS 👏
What a performance from the youngsters on the big stage! 💪✨#PAKvIND | #PakistanFutureStars | #U19AsiaCup pic.twitter.com/ouKvLbuoQ8
— Pakistan Cricket (@TheRealPCB) December 21, 2025
شہباز شریف نے کہاکہ بھارت کو فائنل میں شکست دے کر پاکستانی کھلاڑیوں نے تاریخ رقم کی۔
انہوں نے کہاکہ انڈر 19 ٹیم بلاشبہ مستقبل میں بھی ملک کا نام عالمی سطح پر روشن کرے گی، پاکستان کرکٹ بورڈ کے چئیرمین محسن نقوی سمیت تمام ٹیم منیجمنٹ خراج تحسین پیش کرتا ہوں۔
واضح رہے کہ پاکستان نے انڈر 19 ایشیا کپ کے فائنل میں روایتی حریف بھارت کو شکست دے کر ٹائٹل اپنے نام کرلیا ہے۔
ایشین کرکٹ کونسل کے انڈر 19 ایشیا کپ کے فائنل میں پاکستان کی نوجوان ٹیم نے بھارت کے خلاف شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کیا، جہاں قومی بیٹرز کے بعد بولرز نے بھی حریف ٹیم کو شدید دباؤ میں رکھا۔
بھارت نے ٹاس جیت کر پاکستان کو پہلے بیٹنگ کرنے کی دعوت دی، قومی ٹیم نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 50 اوورز میں 347 رنز بنائے، جبکہ جواب میں بھارتی ٹیم 26.1 اوورز میں 156 رنز بنا کر آؤٹ ہوگئی۔











