’سرفراز دھوکہ نہیں دے گا‘، انڈر 19 ایشیا کپ میں جیت پر سابق کپتان کو بھی خراج تحسین

اتوار 21 دسمبر 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

انڈر 19 کرکٹ ٹیم کے ایشیا کپ کا ٹائٹل جیتنے پر قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان اور انڈر 19 ٹیم کے مینیجر اور مینٹور سرفراز احمد کو بھی خراج تحسین پیش کیا جا رہا ہے۔

ایشیا کپ انڈر 19 میں پاکستان کی شاندار فتح کے بعد ٹیسٹ ٹیم کے کپتان شان مسعود نے سرفراز احمد کو خراج تحسین پیش کیا۔

پاکستان نے بھارت کو 191 رنز سے شکست دے کر ٹائٹل اپنے نام کر لیا، اور یہ پاکستان کی انڈر 19 ایشیا کپ میں دوسری فتح ہے۔ اس سے قبل 2012 کے ایونٹ میں پاکستان اور بھارت مشترکہ طور پر فاتح رہے تھے۔

سماجی رابطے کی سائٹ ’ایکس‘ پر شان مسعود نے کھلاڑیوں کی کارکردگی کی تعریف کرتے ہوئے ٹیم منیجر اور مینٹور سرفراز احمد سمیت تمام کوچنگ اسٹاف کو بھی سراہا۔

شان مسعود نے کہاکہ یہ پاکستان کے لیے ایک خاص اور یادگار دن تھا، کیونکہ انڈر 19 ٹیم نے بڑے میچ میں شاندار فتح حاصل کر کے سب کے دل جیت لیے۔

انہوں نے مزید کہا کہ کھلاڑیوں نے بے خوف کھیل، غیر معمولی پختگی، خود اعتمادی اور ٹیم ورک کا مظاہرہ کرتے ہوئے یہ ثابت کیا کہ دباؤ کے لمحات میں بھی بہترین کارکردگی دکھانے کی صلاحیت رکھتے ہیں۔

انہوں نے خصوصی طور پر انڈر 19 ٹیم کے منیجر اور مینٹور سرفراز احمد اور ان کے کوچنگ اسٹاف کو خراجِ تحسین پیش کیا، جن کی رہنمائی میں ٹیم نے یہ اہم کامیابی حاصل کی۔

مزید پڑھیں: انڈر 19 ایشیا کپ فائنل: پاکستان نے بھارت کو شکست دے کر ٹائٹل اپنے نام کرلیا

واضح رہے کہ پی سی بی نے رواں ماہ ہی سابق کپتان سرفراز احمد کو پاکستان انڈر19 ٹیم کا مینیجر اور مینٹو ر مقرر کیا تھا۔

ماضی میں پاکستان ٹیم سرفراز احمد کی قیادت میں آئی سی سی چیمپیئنز ٹرافی ، انڈر 19ورلڈکپ اور کوئٹہ گلیڈی ایٹرز پاکستان سپر لیگ جیت چکی ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

کنگ فیصل یونیورسٹی کی جنیوا انٹرنیشنل ایگزیبیشن میں بڑی کامیابی، 5 تمغے اپنے نام کرلیے

پاکستان میں نشاط گروپ کی جیکو جے 8 پلگ اِن ہائبرڈ ایس یو وی متعارف ہونے کا امکان

سعودی وزارتِ سیاحت کا مہمان نوازی مراکز اور ہوٹلوں کے معائنے تیز کرنے کا فیصلہ

اسلام آباد کا عید بازار جہاں خواتین کے لیے رنگ برنگی اسٹالز موجود ہیں

مشرق وسطیٰ کشیدگی: خطے میں ایل پی جی کی قیمتیں بڑھ گئیں مگر پاکستان میں استحکام، وجوہات کیا ہیں؟

ویڈیو

اسلام آباد کا عید بازار جہاں خواتین کے لیے رنگ برنگی اسٹالز موجود ہیں

کیا آپ کی غلطیاں آپ کو جینے نہیں دے رہیں، دل کو ری سیٹ کیسے کریں؟

ٹرمپ کا رونا دھونا شروع، پہلے بھڑکیں اب منتیں، نیتن یاہو ہلاک؟ جنید صفدر کا ہنی مون

کالم / تجزیہ

پاک افغان تعلقات: ایک پہلو یہ بھی ہے

صحافت کا افتخار اور فیض صاحب کا مرثیہ

کھلے دل سے اعتراف اور قصہ ’رمضان عیدی‘کا