انڈر 19 ایشیا کپ فائنل: پاکستان نے بھارت کو شکست دے کر ٹائٹل اپنے نام کرلیا

اتوار 21 دسمبر 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

پاکستان نے انڈر 19 ایشیا کپ کے فائنل میں روایتی حریف بھارت کو 191 رنز سے شکست دے کر ٹائٹل اپنے نام کرلیا۔

ایشین کرکٹ کونسل کے انڈر 19 ایشیا کپ کے فائنل میں پاکستان کی نوجوان ٹیم نے بھارت کے خلاف شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کیا، جہاں قومی بیٹرز کے بعد بولرز نے بھی حریف ٹیم کو شدید دباؤ میں رکھا۔

بھارت نے ٹاس جیت کر پاکستان کو پہلے بیٹنگ کرنے کی دعوت دی، قومی ٹیم نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 50 اوورز میں 347 رنز بنائے، جبکہ جواب میں بھارتی ٹیم 26.1 اوورز میں 156 رنز بنا کر آؤٹ ہوگئی۔

پاکستان کے 348 رنز کے بڑے ہدف کے تعاقب میں بھارتی ٹیم شروع سے ہی مشکلات کا شکار رہی اور صرف 82 رنز پر اس کے 6 کھلاڑی پویلین لوٹ گئے۔ اور 115 رنز پر 8 کھلاڑی آؤٹ ہوگئے۔

قومی ٹیم کی جانب سے سمیر منہاس نے جارحانہ بیٹنگ کرتے ہوئے 17 چوکوں اور 9 چھکوں کی مدد سے 172 رنز کی شاندار اننگز کھیلی۔

انہوں نے محض 71 گیندوں پر اپنی سینچری مکمل کی اور وہ اس ٹورنامنٹ کے سب سے زیادہ رنز بنانے والے بیٹر بھی ہیں۔

دیگر کھلاڑیوں میں احمد حسین نے 56، عثمان خان نے 35، کپتان فرحان یوسف نے 19 اور حمزہ ظہور نے 18 رنز اسکور کیے، جبکہ محمد صیام 13 اور نقاب شفیق 12 رنز کے ساتھ ناٹ آؤٹ رہے۔

بھارتی بولرز کی جانب سے دپیش دیوندرن نے 3 وکٹیں حاصل کیں جبکہ کھیلان پٹیل اور ہینل پٹیل نے 2، 2 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔

جواب میں بھارت کی جانب سے کوئی بھی کھلاڑی وکٹ پر جم کر نہ کھیل سکا، بھارتی ٹیم کے بیٹر دیوندرن نے 36 اور سوریا ونشی نے 26 رنز اسکور کیے۔

پاکستان کی جانب سے علی رضا نے 42 رنز دے کر 4 کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی، جبکہ محمد صائم، عبدالسبحان  اور حزیفہ احسن  نے 2،2 وکٹیں حاصل کیں۔

ٹورنامنٹ اور میچ میں غیرمعمولی کارکردگی دکھانے پر قومی ٹیم کے بیٹر سمیر منہاس کو میچ اور ٹورنامنٹ کا بہترین کھلاڑی قرار دیتے ہوئے ایوارڈ سے نوازا گیا۔

واضح رہے کہ پاکستان 2 مرتبہ آئی سی سی انڈر 19 ورلڈ کپ کا چیمپئن رہ چکا ہے، تاہم اب تک انڈر 19 ایشیا کپ جیتنے میں کامیاب نہیں ہو سکا تھا۔ 2012 میں کھیلا گیا انڈر 19 ایشیا کپ پاکستان اور بھارت کے درمیان مشترکہ طور پر تقسیم ہوا تھا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

وفاقی سرکاری اسپتالوں میں فوری فائر سیفٹی آڈٹ کا حکم جاری

’آپ جیکولین سے حسد کرتی تھیں‘، سکیش چندر شیکھر کا نورا فتیحی کے نام خط وائرل

نیپال میں تباہی کا انتباہ 5 ماہ قبل کیا گیا، ہمالیائی گلیشیئرز تیزی سے پگھلنے کا انکشاف

وزن نارمل ہونے کے باوجود دل کو خطرہ، کمر کا گھیر اہم علامت قرار

’ہمیں مدد کی ضرورت نہیں‘ سے ’غیرملکی مدد قبول‘، نیپال کا سیلاب پر مؤقف بدل گیا

ویڈیو

ٹرمپ کا وینزویلا سے ’تاریخ کا سب سے بڑا تیل معاہدہ‘، 65 ارب بیرل ذخائر پر امریکی کنٹرول اور پیٹرول سستا ہونے کا دعویٰ

پمز چلڈرن اسپتال یورپ و امریکا کے اسپتالوں سے بہتر بنا تھا، کام چلاؤ طریقوں نے یہاں تک پہنچایا، معروف آرکیٹیکٹ ہارون رشید

پمز سانحہ: ’ایک شخص کو ذمہ دار ٹھہرانے کے بجائے پورے ہیلتھ سسٹم کو دیکھنا ہوگا‘، پروفیسر ڈاکٹر خلیق الزمان

کالم / تجزیہ

ہم کیوں لکھتے ہیں؟

کیا امریکا ہر جنگ جیت سکتا ہے؟

جب فیصلے خوف کے تابع ہوجائیں