انڈر 19 ایشیا کپ کے فائنل میں بھارت کے خلاف شاندار فتح پر قومی سیاسی قیادت نے کرکٹ ٹیم کو مبارکباد پیش کی ہے۔
صدر مملکت آصف علی زرداری، وزیراعظم شہباز شریف، وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز، وزیراعلیٰ بلوچستان سرفراز بگٹی، گورنر سندھ کامران ٹیسوری اور دیگر نے ٹیم کو مبارکباد دی۔
صدرِ مملکت آصف علی زرداری کی پاکستان انڈر 19 کرکٹ ٹیم کو ایشیا کپ جیتنے پر دلی مبارکباد
بھارت کے خلاف فائنل میں شاندار فتح نوجوان کھلاڑیوں کی محنت، نظم و ضبط اور عزم کا ثبوت ہے: صدر
انڈر نائنٹین ٹیم کی کامیابی پوری قوم کے لیے فخر اور خوشی کا باعث ہے: صدر زرداری
صدرِ مملکت نے…
— PPP (@MediaCellPPP) December 21, 2025
صدر مملکت آصف زرداری نے کہاکہ بھارت کے خلاف فائنل میں شاندار فتح نوجوان کھلاڑیوں کی محنت، نظم و ضبط اور عزم کا ثبوت ہے۔
انہوں نے کہاکہ انڈر 19 ٹیم کی کامیابی پوری قوم کے لیے فخر اور خوشی کا باعث ہے۔ صدرِ مملکت نے کپتان، کھلاڑیوں اور کرکٹ بورڈ کی اجتماعی کارکردگی کو سراہا۔
انہوں نے کہاکہ نوجوان کھلاڑیوں کی یہ جیت آنے والے عالمی مقابلوں کے لیے امید کی کرن ہے۔ صدرِ مملکت نے پاکستان کرکٹ بورڈ کو نوجوان ٹیلنٹ کی سرپرستی پر مبارکباد دی۔
انہوں نے کہاکہ چیئرمین پی سی بی محسن نقوی اور کوچنگ اسٹاف کی کاوشیں قابلِ تحسین ہیں، قوم کی دعائیں اور حمایت نوجوان کھلاڑیوں کے ساتھ ہیں۔
مزید پڑھیں: انڈر 19 ایشیا کپ فائنل: پاکستان نے بھارت کو شکست دے کر ٹائٹل اپنے نام کرلیا
وزیراعظم پاکستان شہباز شریف نے کہاکہ پاکستانی کھلاڑیوں نے بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کیا، بھارت کو فائنل میں شکست دے کر پاکستانی کھلاڑیوں نے تاریخ رقم کی۔
وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز، وزیراعلیٰ بلوچستان سرفراز بگٹی اور گورنر سندھ کامران ٹیسوری سمیت دیگر نے بھی بھارت کو شکست دینے پر ٹیم کو سراہا اور مبارکباد پیش کی۔














