وہ خاتون جو چین کے رنمنبی کے پرانے ایک یوان کے نوٹ پر اپنی تصویر کے باعث مشہور ہو گئی تھیں، قریباً 50 سال بعد دوبارہ توجہ کا مرکز بن گئی ہیں۔ 65 سالہ شی نائی یِن حال ہی میں جنوبی مغربی چین کی صوبہ گویزہو میں ایک وائرل ویڈیو میں سامنے آئیں۔
شی نائی یِن، صوبہ گویزہو کے ڈون نسلی اقلیت کی ایک عام کسان خاتون ہیں۔ نوجوانی میں وہ مارکیٹ میں اپنی دوستوں کے ساتھ گئی تھیں اور اس دوران ایک مصور، ہاؤ یِمین نے ان کے روایتی لباس اور چمکدار کان کی بالیاں دیکھ کر انہیں پینٹ کیا۔

یہ تصویر بعد میں 1988 میں رنمنبی کے چوتھے سلسلے کے ون یوان نوٹ پر استعمال ہوئی، جس میں 2 خواتین شامل تھیں، ایک ڈون اور دوسری یاؤ نسلی گروپ سے۔
مزید پڑھیں: میسی ٹور تنازع: گنگولی نے فٹبال کلب عہدیدار کو 50 کروڑ روپے کا ہتکِ عزت نوٹس بھجوا دیا
شی کے مطابق، انہیں اس وقت اس بات کا احساس نہیں تھا کہ وہ نوٹ پر آئیں گی، اور جب بعد میں لوگوں نے انہیں بتایا، تب ہی انہیں یاد آیا کہ ایک مصور نے ان کی تصویر بنائی تھی۔

شی نائی یِن نے زندگی کو ہمیشہ معمول کے مطابق جاری رکھا۔ انہوں نے کبھی تعلیم حاصل نہیں کی اور 6 بہن بھائیوں میں سب سے بڑی تھیں۔ 23 سال کی عمر میں ان کی شادی ہوئی اور وہ 2 بچوں کی ماں ہیں، جو اب گھر سے دور کام کرتے ہیں۔
مزید پڑھیں: نادرا نے لسانی بنیادوں پر امتیازی نوٹس کے جعلی پروپیگنڈے کی تردید کردی
شی کی فیملی نے کبھی ان کی شہرت کا فائدہ نہیں اٹھایا اور حکومت سے کسی قسم کی مالی مدد طلب نہیں کی۔ حالانکہ ان کے بارے میں مشہور ہونے کے بعد کئی افراد نے ان سے مالی مدد کی درخواستیں بھی کیں، یہ سمجھتے ہوئے کہ وہ مشہور ہونے کی وجہ سے دولت مند ہوں گی۔

شی نائی یِن آج بھی ایک سادہ زندگی گزار رہی ہیں اور اپنی شناخت کو مشہور ہونے کے باوجود کسی فائدے کے لیے استعمال نہیں کیا۔














