پاکستان بار کونسل کے اراکین کے انتخابات 2025 کا باضابطہ نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا ہے۔
اٹارنی جنرل پاکستان منصور عثمان اعوان نے بطور ریٹرننگ آفیسر انتخابات کے نتائج کا نوٹیفکیشن جاری کیا، جس کے مطابق ملک بھر سے مختلف صوبوں کی نمائندگی کرتے ہوئے اراکین پاکستان بار کونسل منتخب قرار پائے ہیں۔
یہ بھی پڑھیے: پاکستان بار کونسل انتخابات، عاصمہ جہانگیر گروپ کو پنجاب میں سبقت حاصل
نوٹیفکیشن کے مطابق بلوچستان سے منیر احمد خان کاکڑ (کوئٹہ) کو پاکستان بار کونسل کا رکن منتخب قرار دیا گیا ہے۔ اسلام آباد سے راجہ رضوان عباسی کو رکن منتخب کیا گیا۔
خیبر پختونخوا سے نوید اختر (پشاور)، رحمان اللہ (پشاور) اور قاضی محمد ارشد (ایبٹ آباد) پاکستان بار کونسل کے اراکین منتخب ہوئے ہیں۔
پنجاب سے سب سے زیادہ اراکین منتخب ہوئے جن میں اعظم نذیر تارڑ (لاہور)، محمد احسن بھون (لاہور)، حفیظ الرحمٰن چوہدری (لاہور)، سلمان اکرم راجہ (لاہور)، شفقت محمود چوہان (لاہور)، محمد مقصود (لاہور)، عامر سعید (لاہور)، چوہدری طاہر نصراللہ وڑائچ (لاہور)، پیر محمد مسعود چشتی (لاہور)، سید قلبِ حسن (راولپنڈی) اور ثاقب اکرم گوندل (لاہور) شامل ہیں۔
یہ بھی پڑھیے: پاکستان بار کونسل اور سپریم کورٹ بار کی مشترکہ اعلامیہ، قانون کی بالادستی اور آئینی عدالت کے قیام کی حمایت
سندھ سے منیر احمد ملک (کراچی)، فاروق حمید نائیک (کراچی)، صلاح الدین احمد (کراچی)، محمد سلیم منگریو (کراچی)، عبیداللہ (سکھر) اور عابد شاہد زبیری (کراچی) کو پاکستان بار کونسل کا رکن منتخب قرار دیا گیا ہے۔
پاکستان بار کونسل کے انتخابات کو وکلا برادری میں جمہوری عمل کا اہم مرحلہ قرار دیا جا رہا ہے۔ منتخب اراکین سے توقع کی جا رہی ہے کہ وہ وکلا کے حقوق کے تحفظ، عدالتی اصلاحات اور قانون کی بالادستی کے لیے مؤثر کردار ادا کریں گے۔














