روسی خبر رساں ادارے ’آر ٹی‘ نے دعویٰ کیا ہے کہ یوکرائن کی خفیہ ایجنسی روس کے صدر ولادیمیر پوٹن کو ہلاک کرنا چاہتی ہے۔
’آر ٹی‘ کے مطابق یوکرائن کے ڈپٹی انٹیلی جنس چیف وڈیم اسکیبٹسکی نے کہا ہے کہ روسی صدر ولادیمیر پوٹن اس فہرست میں شامل ہیں جنہیں خفیہ ایجنسی ہلاک کرنا چاہتی ہے۔ خفیہ ایجنسی کے نائب سربراہ نے یہ بھی انکشاف کیا ہے کہ یوکرائن کی خفیہ ایجنسی روس کے اعلیٰ فوجی کمانڈروں کا بھی شکار کر رہی ہے۔
اس حوالے سے جب ’ اسکیبٹسکی ‘ سے پوچھا گیا کہ کیا ان کی سروس روسی سربراہ مملکت کو قتل کرنے کی کوشش کر رہی ہے۔ تو ان کا کہنا تھا کہ کہ ’صدر پوٹن نے نوٹس کیا ہے کہ ہم ان کے مزید قریب ہو رہے ہیں‘۔