جمعیت علما اسلام (جے یو آئی) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان کو سرسید یونیورسٹی کراچی کی جانب سے پی ایچ ڈی کی اعزازی ڈگری عطا کردی گئی۔
قائد جمعیۃ حضرت مولانا فضل الرحمن کو پاکستان کے لئے قومی خدمات کے اعتراف میں سر سید یونیورسٹی کراچی کی جانب سے گورنر سندھ کامران ٹیسوری پی ایچ ڈی کی اعزازی ڈگری پیش کر رہے ہیں۔ #DefendersOfJUI pic.twitter.com/pYEflCbHVL
— Zaheer Ahmed (@a00236347) December 22, 2025
گورنر سندھ کامران ٹیسوری نے سربراہ جے یو آئی مولانا فضل الرحمان کو پی ایچ ڈی کی اعزازی ڈگری پیش کی۔
واضح رہے کہ سربراہ جے یو آئی مولانا فضل الرحمان کراچی کے دورے پر ہیں، گزشتہ روز انہوں نے شہر قائد میں دینی جماعتوں کے کنونشن میں شرکت کی اور خطاب بھی کیا۔
اپنے خطاب میں انہوں نے کہاکہ کسی بھی سیاسی یا ذاتی مفاد کے لیے مدارس کی تقسیم اور کمزوری قبول نہیں، مدارس کے طلبہ نہ صرف دینی تعلیم میں بلکہ جدید سائنسی علوم میں بھی مہارت حاصل کر سکتے ہیں، یہی ملکی ترقی اور استحکام کی بنیاد ہے۔
انہوں نے کہا کہ مدارس کی اصل شناخت قرآن و حدیث کی تعلیمات کے مطابق ہونی چاہیے اور کسی بھی سیاسی یا ذاتی مفاد کے لیے مدارس کی تقسیم اور کمزوری قبول نہیں۔
مزید پڑھیں: سیاسی یا ذاتی مفاد کے لیے مدارس کی تقسیم اور کمزوری قبول نہیں، مولانا فضل الرحمان
مولانا فضل الرحمان نے اس بات پر تشویش کا اظہار کیا کہ بعض ادارے اور علما اپنی ذاتی یا سیاسی وجوہات کے تحت مدارس کی قدر و منزلت کو نقصان پہنچا رہے ہیں، لیکن آج بھی لاکھوں طلبہ ان مدارس میں تعلیم حاصل کر رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ مدارس کی رجسٹریشن، شفافیت اور انتظامی اصلاحات ضروری ہیں تاکہ کسی غیر ذمہ دارانہ سازش کو ناکام بنایا جا سکے۔













