2024 کے الیکشن شفاف نہیں تھے، فضل الرحمان نے ملک میں نئے انتخابات کا مطالبہ کردیا

پیر 22 دسمبر 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

جمعیت علما اسلام (جے یو آئی) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے ملک میں ازسر نو عام انتخابات کا مطالبہ کردیا۔

کراچی میں گورنر سندھ کامران ٹیسوری کے ہمراہ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ 2018 اور 2024 کے دونوں انتخابات شفاف نہیں تھے۔

مزید پڑھیں: گرینڈ اپوزیشن الائنس نے حکومت سے مستعفی ہوکر نئے انتخابات کرانے کا مطالبہ کردیا

انہوں نے کہاکہ مشترکہ نصاب تعلیم کے حوالے سے حکومت سے بات ہو سکتی ہے، لیکن مدارس کو ختم کرنا قابل قبول نہیں، کیوں کہ یہ مغرب کا ایجنڈا ہے۔

انہوں نے کہاکہ ایک دوسرے کو عزت دینا ہماری روایات کا حصہ ہے، سیاسی اختلاف اپنی جگہ لیکن ہم سب آپس میں بھائی بھائی ہیں۔

انہوں نے کہاکہ دہشتگردی کے خلاف ہم سب ایک پیج پر ہیں، افغانستان میں اشرف غنی تک کبھی پاکستان دوست حکومت نہیں رہی، ہمیں اپنی پالیسیوں پر بھی غور کرنا چاہیے۔

سربراہ جے یو آئی نے کہاکہ ہمیں سیاسی اداروں کو مضبوط کرتے ہوئے آئین کی بالادستی کی طرف جانا چاہیے، جہاں پارلیمنٹ سپریم ہو، اور عوام کے ووٹ کے حق کو تسلیم کیا جائے۔

انہوں نے کہاکہ دفاعی لحاظ سے پاکستان کی پوزیشن مضبوط ہے اسے برقرار رکھنا چاہیے۔

انہوں نے کہاکہ پاکستان کو کسی ایسی فورس کا حصہ نہیں بننا چاہیے جو فلسطینیوں کے خلاف استعمال ہو۔

مولانا فضل الرحمان نے کہاکہ 27ویں ترمیم میں جو تبدیلیاں کی گئیں، وہ آئین، قانون اور اسلامی اصولوں کے مطابق نہیں۔ یہ تبدیلیاں اقوام متحدہ کے کہنے پر کی گئیں جو حکومت کی ناکامی ہے۔

مزید پڑھیں: پی ٹی آئی نئے انتخابات کی صورت میں خیبرپختونخوا اسمبلی تحلیل کرنے کے لیے تیار ہے، فضل الرحمان کا دعویٰ

انہوں نے کہاکہ افغان مہاجرین کو واپس بھیجنے کے لیے پالیسی بنائی جائے نہ کہ دھکیل دیا جائے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

کوہاٹ: لیڈی ڈاکٹر کے قتل کا معمہ حل، 2 ملزمان گرفتار

’ہم محنت کرتے ہیں تاکہ لوگ آنٹی نہ کہیں‘: نادیہ خان

پنجاب: غیر قانونی مقیم غیر ملکیوں کے انخلا کا عمل تیز، 32 ہزار 588 افغان ڈی پورٹ

2025: 7,667 افراد ہجرت کے خطرناک راستوں پر چلتے ہوئے موت کے گھاٹ اتر گئے، اقوام متحدہ

مسلح افواج ہر قسم کے خطرات کا مقابلہ کرنے کے لیے مکمل طور پر تیار ہیں، فیلڈ مارشل اور سروسز چیفس

ویڈیو

لاہور کے رمضان بازار، کیا اشیائے خورونوش واقعی ہول سیل ریٹ پر فروخت ہو رہی ہیں؟

آپریشن غضب للحق: افغان طالبان کے 133 کارندے ہلاک، فضائی حملوں اور زمینی کارروائیوں میں بڑے اہداف تباہ

بہن بھائیوں میں حسد کیوں پیدا ہوتا ہے، حضرت یوسفؑ کی کہانی ہمیں کیا سبق سکھاتی ہے؟

کالم / تجزیہ

مشرق وسطیٰ اور بائبل کا ٹچ

یہ اگر مگر کا سلسلہ کب ختم ہوگا؟

روس بھی باقی دنیا کی طرح افغانستان کی صورتحال سے پریشان