معروف گلوکار کرس ریا 74 برس کی عمر میں انتقال کر گئے

پیر 22 دسمبر 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

مشہور برطانوی گلوکار اور نغمہ نگار کرس ریا، جو عالمی سطح پر مقبول گیت ‘ڈرائیونگ ہوم فار کرسمس’ کے باعث جانے جاتے تھے، 74 برس کی عمر میں انتقال کر گئے۔

برطانوی خبر رساں ادارے پریس ایسوسی ایشن کے مطابق کرس ریا مختصر علالت کے بعد اسپتال میں انتقال کر گئے۔ خاندان کی جانب سے جاری بیان میں بتایا گیا کہ وہ کچھ عرصے سے صحت کے مسائل کا شکار تھے۔

یہ بھی پڑھیے: معروف بھارتی گلوکار ہیومنے ساگر 34 سال کی عمر میں چل بسے، آخری پوسٹ سوشل میڈیا پر وائرل

کرس ریا نے 1980 کی دہائی میں برطانیہ میں شہرت حاصل کی اور ان کے مشہور گانوں میں ‘فول (اِف یو تھنک اِٹس اوور)’ اور ‘لیٹس ڈانس’ شامل ہیں۔ ان کی موسیقی نے نہ صرف برطانیہ بلکہ دنیا بھر میں لاکھوں مداحوں کے دل جیتے۔

ان کے دو اسٹوڈیو البمز ‘دی روڈ ٹو ہیل’ اور اوبیرژ برطانیہ میں چارٹ میں پہلے نمبر پر رہے، جو ان کے کیریئر کی بڑی کامیابیاں سمجھی جاتی ہیں۔

کرس ریا کا گانا ‘ڈرائیونگ ہوم فار کرسمس’ 1986 میں ریلیز ہوا اور وقت کے ساتھ برطانیہ کے مقبول ترین کرسمس گانوں میں شامل ہو گیا۔ رواں برس یہ گانا ایک معروف برطانوی برانڈ کی ٹی وی اشتہار میں بھی شامل کیا گیا، جس سے اس کی مقبولیت مزید بڑھ گئی۔

یہ بھی پڑھیے: معروف اداکارہ بینا مسرور 67 سال کی عمر میں انتقال کرگئیں

کرس ریا 1951 میں انگلینڈ کے شمال مشرقی شہر مڈلزبرہ میں پیدا ہوئے۔ ان کے والد اطالوی جبکہ والدہ آئرش نژاد تھیں۔ وہ کئی برسوں سے صحت کے مسائل کا سامنا کر رہے تھے، جن میں لبلبے کا کینسر بھی شامل تھا، جبکہ 2016 میں انہیں فالج بھی ہوا تھا۔

ان کے انتقال پر دنیا بھر میں موسیقی کے مداح گہرے رنج و غم کا اظہار کر رہے ہیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

مختصر ٹیسٹ میچز کاروبار کے لیے نقصان دہ، کرکٹ آسٹریلیا کے سی ای او کا انتباہ

زیلنسکی ٹرمپ ملاقات سے ایک روز قبل یوکرینی دارالحکومت پر میزائل حملے

’کواڈرینٹڈ میٹرو شاور‘ عروج کے قریب، آسمان پر نایاب نظارہ متوقع

ایچ ون بی ویزا انٹرویوز کی منسوخی پر بھارت کو پریشانی لاحق

دنیا کے صرف ایک دریا میں پائی جانے والی قدیم و نایاب مچھلی معدومیت کے خطرے سے دوچار

ویڈیو

پی آئی اے نجکاری: ماضی میں پرائیوٹائز ہونے والے ادارے بہتر ہوئے یا بدتر؟

کیا پی ٹی آئی کے اندرونی اختلافات مذاکرات کی راہ میں رکاوٹ ہیں؟

یو اے ای کے صدر کا دورہ پاکستانی معیشت کے لیے اچھی خبر، حکومت کا عمران خان کے ساتھ ممکنہ معاہدہ

کالم / تجزیہ

پی آئی اے کی نجکاری، راست اقدام

منیر نیازی سے آخری ملاقات

فقیہ، عقل اور فلسفی