چیٹ جی پی ٹی کا نیا فیچر صارفین کو کون سی سہولت فراہم کرے گا؟

منگل 23 دسمبر 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

اوپن اے آئی نے چیٹ جی پی ٹی کے لیے نیا فیچر ’Your Year With ChatGPT‘ متعارف کرایا ہے، جو صارفین کو ان کے سال بھر کے تعاملات کا ذاتی نوعیت کا جائزہ فراہم کرتا ہے۔ یہ فیچر اسپاٹیفائی کے Wrapped فیچر سے متاثر ہے اور صارفین کے چیٹ پیٹرنز اور بات چیت کے مرکزی موضوعات کو اجاگر کرتا ہے۔

کمپنی کے مطابق یہ فیچر تمام چیٹ جی پی ٹی صارفین کے لیے دستیاب ہوگا، چاہے وہ فری، پلس یا پرو سبسکرپشن استعمال کر رہے ہوں تاہم فی الحال یہ صرف منتخب مارکیٹس اور انگریزی زبان میں دستیاب ہے۔

یہ بھی پڑھیں: چیٹ جی پی ٹی صارفین کیا تلاش کرتے ہیں؟ اوپن اے آئی کا بڑا انکشاف

فیچر کی خصوصیات میں سال بھر میں چیٹ جی پی ٹی کے ساتھ ہونے والی بات چیت کے عمومی موضوعات اور صارفین کے اکثر پوچھے گئے سوالات کی تفصیل فراہم کرنا ہے۔ یہ صارفین کی سرگرمی کی بنیاد پر منفرد اور دلچسپ اعزازات دیتا ہے اور استعمال کے اعداد و شمار اور چیٹ ہسٹری کے تجزیے کے ذریعے ذاتی نوعیت کا خلاصہ پیش کرتا ہے۔

اوپن اے آئی نے بتایا ہے کہ اس فیچر کے استعمال کے لیے صارفین کو Reference Saved Memory اور Reference Chat History فیچرز فعال کرنے ہوں گے۔ اگر صارف کی سرگرمی محدود ہو تو صرف بنیادی اعداد و شمار دکھائے جائیں گے۔ صارفین کو اینڈرائیڈ یا iOS ایپ کا تازہ ترین ورژن استعمال کرنا بھی ضروری ہے۔

یہ بھی پڑھیں: ہفتے میں کتنے صارفین چیٹ جی پی ٹی استعمال کرتے ہیں؟ ٹائم میگزین کی رپورٹ جاری

فیچر خود بخود چیٹ جی پی ٹی ایپ کے ہوم پیج پر بینر کی صورت میں ظاہر ہوگا جبکہ صارفین + آئیکن کے ذریعے Your Year With ChatGPT منتخب کر کے بھی سال کا خلاصہ دیکھ سکتے ہیں۔ یہ خلاصہ کارڈ نما فارمیٹ میں پیش کیا جائے گا اور سوشل میڈیا پر شیئر بھی کیا جا سکتا ہے۔

فی الحال یہ فیچر آسٹریلیا، کینیڈا، نیوزی لینڈ، برطانیہ، اور امریکہ میں دستیاب ہے تاہم رپورٹ کے مطابق بھارت میں بھی یہ فیچر فعال ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

پاکستان اور سری لنکا ٹی20 سیریز، ٹرافی کی رونمائی کردی گئی

انڈر 19 سہ ملکی سیریز فائنل، زمبابوے کا پاکستان کو جیت کے لیے 159 رنز کا ہدف

پاکستان کے بیرونی اور مقامی قرضے کہاں تک پہنچ گئے؟ اسٹیٹ بینک نے اعداد و شمار جاری کردیے

آسٹریلین اوپن 2026: انعامی رقم میں ریکارڈ اضافہ، ونرز کو کتنے پیسے ملیں گے؟

نائب چیئرمین سینیٹ کی سربراہی میں وفد امریکا کا دورہ کرے گا، مصروفیات کیا ہوں گی؟

ویڈیو

خیبر پختونخوا میں دہشتگردوں کو سازگار ماحول میسر ہے، وزیراعلیٰ کا بیانیہ کھل کر سامنے آگیا، ڈی جی آئی ایس پی آر

مذاکرات صرف میڈیا کی زینت ہیں، کوئی حقیقی پیشرفت نہیں، وزیردفاع خواجہ آصف

ٹی20 سیریز: پاکستان کرکٹ ٹیم سری لنکا پہنچ گئی، شاندار روایتی استقبال

کالم / تجزیہ

وینزویلا کی’فتح‘ کے بعد، دنیا کا نقشہ کیا بنے گا؟

منو بھائی کیوں یاد آئے؟

ہم نے آج تک دہشتگردی کے خلاف جنگ کیوں نہیں جیتی؟