روس کا یوکرین پر بڑا حملہ، کئی یوکرینی شہر تاریکی میں ڈوب گئے

منگل 23 دسمبر 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

یوکرین میں روس کے حالیہ بڑے ڈرون اور میزائل حملوں کے نتیجے میں ملک بھر میں شدید بجلی کا بحران پیدا ہو گیا ہے۔

یوکرینی وزارتِ توانائی کے مطابق متعدد علاقوں میں ہنگامی بنیادوں پر بجلی کی فراہمی معطل کر دی گئی ہے، جس سے شہری زندگی بری طرح متاثر ہوئی ہے۔ یوکرینی صدر ولودومیر زیلنسکی نے کہا کہ روسی حملوں کا بنیادی ہدف توانائی کا شعبہ ہے، کیونکہ دشمن کا مقصد ملک میں مکمل بلیک آؤٹ کے ذریعے سماجی عدم استحکام پیدا کرنا ہے۔

یہ بھی پڑھیے: منجمد روسی اثاثوں پر اختلافات، یورپی یونین نے یوکرین کے لیے متبادل منصوبہ اپنالیا

ان کے مطابق حالیہ حملوں میں ہائی وولٹیج سب اسٹیشنز اور اہم ٹرانسمیشن لائنز کو نشانہ بنایا گیا، جس سے مختلف صوبوں کے درمیان بجلی کی ترسیل متاثر ہوئی ۔

یوکرینی وزارتِ توانائی نے بتایا کہ جب تک سکیورٹی صورتحال بہتر نہیں ہوتی، مرمتی کام شروع کرنا ممکن نہیں۔ تاہم حالات اجازت دیتے ہی انجینئرز اور ریسکیو ٹیمیں متاثرہ تنصیبات کی بحالی کے لیے کام شروع کریں گی۔

حکام کا کہنا ہے کہ بجلی کی فراہمی بتدریج بحال کی جائے گی، لیکن بڑے شہروں میں صورتحال اب بھی نازک ہے کیونکہ انحصار بڑے پاور پلانٹس اور ہائی وولٹیج لائنز پر ہے ۔

یہ بھی پڑھیے: ٹرمپ کو تیسری عالمی جنگ کا خطرہ، امریکا چاہتا ہے کہ یوکرین ڈونباس سے دستبردار ہو، زیلنسکی کا انکشاف

یوکرین کے نائب وزیر توانائی مائیکولا کولیسنک نے کہا کہ توانائی اب باقاعدہ ایک جنگی محاذ بن چکی ہے۔ ان کے مطابق حالیہ حملوں کا تقریباً 80 فیصد حصہ جان بوجھ کر توانائی کے بنیادی ڈھانچے پر کیا گیا، جس سے واضح ہوتا ہے کہ روس بجلی کے نظام کو مفلوج کرنا چاہتا ہے ۔

صدر زیلنسکی نے عالمی برادری سے مطالبہ کیا ہے کہ یوکرین کو فضائی دفاعی نظام، توانائی کا متبادل سازوسامان اور مرمتی صلاحیت فراہم کی جائے تاکہ بجلی کے بحران پر قابو پایا جا سکے اور شہریوں کو مزید مشکلات سے بچایا جا سکے ۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

غیر ملکی تنقید سے پریشان ہونے کی ضرورت نہیں، پاکستان میں مضبوط مذہبی ہم آہنگی قائم ہے، مولانا طاہر اشرفی

ایشز، چوتھا ٹیسٹ: انگلینڈ کی آسٹریلیا کو 4 وکٹوں سے حیران کن شکست

نیول اکیڈمی میں 124 ویں مڈ شپ مین اور 32 ویں شارٹ سروس کورس کی پاسنگ آؤٹ پریڈ

مغربی کنارے میں نمازی فلسطینی پر اسرائیلی فوجی نے گاڑی چڑھا دی ، ویڈیو سامنے آ گئی

سلمان خان 60 سال کے ہو گئے، سادہ مگر پر وقار تقریب میں کیک کاٹا

ویڈیو

پی آئی اے نجکاری: ماضی میں پرائیوٹائز ہونے والے ادارے بہتر ہوئے یا بدتر؟

کیا پی ٹی آئی کے اندرونی اختلافات مذاکرات کی راہ میں رکاوٹ ہیں؟

یو اے ای کے صدر کا دورہ پاکستانی معیشت کے لیے اچھی خبر، حکومت کا عمران خان کے ساتھ ممکنہ معاہدہ

کالم / تجزیہ

پی آئی اے کی نجکاری، راست اقدام

منیر نیازی سے آخری ملاقات

فقیہ، عقل اور فلسفی