وفاقی وزیر اطلاعات عطا تارڑ نے اسلام آباد میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان اور چین کے تعلقات وقت کی کسوٹی پر کھرے ثابت ہوئے ہیں اور اس دوستی نے ملک میں انفراسٹرکچر، صنعت اور ثقافتی ترقی کے نئے دور کی بنیاد رکھی ہے۔
یہ بھی پڑھیں:پی ٹی وی میں ملازمین کی تعداد زیادہ، مالی کو پروڈیوسر لگا دیا گیا، وزیر اطلاعات کا انکشاف
عطا تارڑ نے کہا کہ پاکستان کو چین کے ساتھ خصوصی اور اسٹریٹجک تعلقات کا اعزاز حاصل ہے، جو کسی اور ملک کو حاصل نہیں۔ انہوں نے بتایا کہ چین کے ساتھ تعاون نے نہ صرف انفراسٹرکچر اور صنعتی ترقی میں مدد دی بلکہ ہوائی اڈے، بندرگاہیں، سڑکیں اور پل بھی تعمیر کیے گئے۔
وزیر اطلاعات نے مزید کہا کہ پاک چین تعلقات نے ثقافتی سطح پر بھی اثرات مرتب کیے ہیں، مثال کے طور پر چینی شہری اب اردو بول سکتے ہیں اور پاکستانی شہری چینی زبان میں روانی سے بات کر سکتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ یہ تعلقات ملک کی معیشت کی بحالی اور ترقی کی سب سے بڑے پہلوں میں سے ایک ہیں، جس کے فوائد آج ہمیں محسوس ہو رہے ہیں۔














