اسلام آباد کے سیکٹر ایف-6 میں پولیس خدمت سینٹر کے باہر ایک ٹریفک پولیس اہلکار مبینہ طور پر سرِ عام رشوت لیتے ہوئے منظر عام پر آ گیا۔ واقعے کے مطابق اہلکار نے خدمت سینٹر میں 2 شہریوں کے مسائل حل کرنے کے بدلے میں 500 روپے وصول کیے۔
موقع پر موجود صحافی شافع مغل نے جب اہلکار سے سوال کیا کہ آپ نے پانچ سو روپے کیوں لیے تو اہلکار نے بدتمیزی شروع کر دی اور کہا کہ ’وہ آپ کا باپ ہے‘ اور گریبان پکڑتے ہوئے نا مناسب زبان استعمال کی۔ واقعے کے دوران وہ شہری جن سے رشوت لی گئی تھی موقع سے جا چکے تھے۔
اسلام آباد ٹریفک پولیس @ICT_Police ہلکار سرعام رشوت لیتے پکڑا گیا ۔۔ سوال کرنے پر صحافی کو گالیاں ۔۔ گریبان پکڑ لیا
یہ اسلام آباد کے F 6 سیکٹر میں پولیس خدمت سنٹر کے باہر کا واقع ہے ۔۔ جہاں پر مبینہ طور پر خدمت سنٹر میں 2 شہریوں کا مسئلہ حل کروایا اور بدلے میں باہر آ کر 500 روپے… pic.twitter.com/DPaaQLxbhc
— Ahsan Wahid (@AhsanWahid13) December 23, 2025
اس واقعے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی جس پر شہریوں اور صارفین نے سخت ردعمل کا اظہار کیا ہے اور ٹریفک پولیس کی شفافیت پر سوالات اٹھائے ہیں۔














