پاکستانیوں نے 2025 میں ٹک ٹاک پر سب سے زیادہ کیا سرچ کیا؟ تفصیلات جاری

بدھ 24 دسمبر 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

ٹک ٹاک نے 2025 کے دوران پاکستان میں سب سے زیادہ تلاش کیے جانے والے موضوعات کی فہرست جاری کر دی ہے۔ ان موضوعات میں سیاحت، کھانے، کرکٹ، تفریحی شوز، موسیقی، سوشل میڈیا کری ایٹرز اور روزمرہ زندگی سے جڑی عملی معلومات شامل ہیں۔

ٹک ٹاک کے مطابق 2025 میں صارفین نے اس پلیٹ فارم کو صرف تفریح ہی نہیں بلکہ معلومات، سفارشات اور رہنمائی حاصل کرنے کے لیے بھی بھرپور انداز میں استعمال کیا۔ لوگ سفر سے قبل مقامات کے ریویوز دیکھنے، خریداری سے پہلے پروڈکٹ ریویوز جانچنے، مہندی کے ڈیزائن تلاش کرنے اور فٹنس و تعلیم سے متعلق مواد کے لیے ٹک ٹاک سرچ کا سہارا لیتے رہے۔

یہ بھی پڑھیے: ٹک ٹاک نے پاکستان میں چھوٹے کاروبار کی تشہیر کے لیے نیا فیچر متعارف کرا دیا

جنوبی ایشیا میں ٹک ٹاک کانٹینٹ آپریشنز کے سربراہ عمیس نوید کا کہنا ہے کہ ٹک ٹاک سرچ پاکستان میں روزمرہ فیصلوں کا ایک اہم ذریعہ بن چکی ہے۔ ان کے مطابق پاکستانی صارفین تازہ ترین کرکٹ لمحات، ویک اینڈ ٹرپس کی منصوبہ بندی، کچھ نیا سیکھنے اور خریداری سے قبل رائے جاننے کے لیے ٹک ٹاک استعمال کر رہے ہیں۔

اعداد و شمار کے مطابق 2025 میں TravelTok# کی تلاش میں 53 فیصد، FoodTok# میں 52 فیصد، StudyTok# میں 60 فیصد جبکہ FitnessTok# میں ریکارڈ 66 فیصد اضافہ ہوا، جو بدلتے ہوئے رجحانات اور عملی استعمال کی واضح مثال ہے۔

سب سے زیادہ تلاش کیے جانے والے مقامات

اسلام آباد

قلعہ التیت

دریائے چناب

لاہور

کراچی

سب سے زیادہ تلاش کی جانے والی خبریں اور لمحات

بابر اعظم کی سوویں سینچری

پاکستان بمقابلہ جنوبی افریقہ

پاکستان بمقابلہ بھارت

نادیہ میری سوہنٹری سوانی

سیلاب

سب سے زیادہ تلاش کیے جانے والے ٹی وی شوز

ترک سیریز

تماشا

میری بہوئیں

میں منٹو نہیں ہوں

ہم ایوارڈز 2025

سب سے زیادہ تلاش کیے جانے والے ساؤنڈ ٹریکس

جھول |  مانو اور انورال خالد

سپریم | شبھ

پل پل | افیوزک اینڈ علی سومرو میوزک

جے پتا ہوندا | نمرہ مہرہ

رانجھیا وے | زین ذہیب

سب سے زیادہ تلاش کیے جانے والے کھانے

لاوا برگر

بریانی

آلو

دبئی چا کلیٹ

ماچا ڈرنک

سب سےزیادہ تلاش کی جانے والی اسپورٹس کی شخصیات

بابر اعظم

ابھیشک شرما

ویرات کوہلی

حارث ر ا ؤف

مچل اسٹارک

سب سے زیادہ تلاش کیے جانے والے موسیقار

حاوی

طلحہٰ انجم

نمرہ مہرہ

علی ظفر

حسن رحیم

سب سے زیادہ تلاش کیے جانے والے کری ایٹرز

علینہ عامر

جنت مرز

خضر عمر

کنول آفتاب

صد میر ریپر

سب سے زیادہ شو بز سیلیبریٹز

عمران اشرف

فہد مصطفیٰ

ماہرہ خان

کنزہ ہاشمی

سب سے زیادہ تلاش کیے جانے والے رجحانات

پروڈکٹ ریویوز

سافٹوئیراپڈیٹ

مہندی کے ڈیزائن

بلی والی فنی ویڈیوز

اے آئی کے استعمال/پرامپٹس

ٹک ٹاک کی فہرست میں اسلام آباد، لاہور، کراچی اور قلعہ التیت جیسے مقامات، بابر اعظم اور ویرات کوہلی جیسی اسپورٹس شخصیات، مشہور ٹی وی شوز، گانے، کھانے اور سوشل میڈیا کری ایٹرز شامل ہیں۔

یہ بھی پڑھیے: ’چیٹ جی پی ٹی‘  نے ایک ارب سے زیادہ ڈاؤن لوڈز کیساتھ ’ٹک ٹاک‘ اور ’انسٹاگرام‘ کو مات دیدی

ٹک ٹاک کا کہنا ہے کہ وہ پاکستان میں تخلیقی کمیونٹی کو فروغ دینے اور صارفین کے لیے دریافت کے عمل کو مزید آسان اور بامعنی بنانے کے لیے پُرعزم ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

مختصر ٹیسٹ میچز کاروبار کے لیے نقصان دہ، کرکٹ آسٹریلیا کے سی ای او کا انتباہ

زیلنسکی ٹرمپ ملاقات سے ایک روز قبل یوکرینی دارالحکومت پر میزائل حملے

’کواڈرینٹڈ میٹرو شاور‘ عروج کے قریب، آسمان پر نایاب نظارہ متوقع

ایچ ون بی ویزا انٹرویوز کی منسوخی پر بھارت کو پریشانی لاحق

دنیا کے صرف ایک دریا میں پائی جانے والی قدیم و نایاب مچھلی معدومیت کے خطرے سے دوچار

ویڈیو

پی آئی اے نجکاری: ماضی میں پرائیوٹائز ہونے والے ادارے بہتر ہوئے یا بدتر؟

کیا پی ٹی آئی کے اندرونی اختلافات مذاکرات کی راہ میں رکاوٹ ہیں؟

یو اے ای کے صدر کا دورہ پاکستانی معیشت کے لیے اچھی خبر، حکومت کا عمران خان کے ساتھ ممکنہ معاہدہ

کالم / تجزیہ

پی آئی اے کی نجکاری، راست اقدام

منیر نیازی سے آخری ملاقات

فقیہ، عقل اور فلسفی