قائداعظم کا 149 واں یومِ پیدائش، مزارِ قائد پر گارڈز کی تبدیلی کی پروقار تقریب، ملک بھر میں عام تعطیل

جمعرات 25 دسمبر 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

بانیٔ پاکستان قائداعظم محمد علی جناح کا 149 واں یومِ پیدائش آج ملک بھر میں عقیدت، احترام اور قومی جوش و جذبے کے ساتھ منایا جا رہا ہے۔ اس موقع پر ملک بھر میں عام تعطیل ہے، جبکہ کراچی میں مزارِ قائد پر گارڈز کی تبدیلی کی پروقار تقریب منعقد ہوئی جس میں پاک فوج کے چاق و چوبند دستے نے سلامی پیش کی۔

بابائے قوم کے یومِ ولادت کے موقع پر ملک بھر میں سرکاری اور غیر سرکاری سطح پر مختلف تقریبات منعقد کی جا رہی ہیں، جن میں قائداعظم کی مسلمانوںِ برصغیر کے لیے انتھک جدوجہد اور قیامِ پاکستان میں تاریخی خدمات کو خراجِ عقیدت پیش کیا جا رہا ہے۔ تعلیمی اداروں، سرکاری دفاتر اور مختلف تنظیموں کی جانب سے سیمینارز اور خصوصی تقریبات کا اہتمام کیا گیا ہے۔

کراچی میں بانیٔ پاکستان کے یومِ پیدائش کے موقع پر مزارِ قائد پر گارڈز کی تبدیلی کی پروقار تقریب منعقد ہوئی۔ تقریب کے مہمانِ خصوصی میجر جنرل افتخار حسین چوہدری (ہلالِ امتیاز) تھے۔ اس موقع پر پاک فوج کے چاق و چوبند دستے نے مزارِ قائد پر سلامی دی، جبکہ پاک فوج کے کیڈٹس نے مزارِ قائد پر گارڈز کے فرائض سنبھال لیے۔

قائداعظم محمد علی جناح 25 دسمبر 1876 کو کراچی میں پیدا ہوئے۔ وہ پیشے کے اعتبار سے ممتاز وکیل اور مدبر سیاست دان تھے۔ اپنی غیر معمولی قیادت، بصیرت اور اصولی جدوجہد کے ذریعے انہوں نے ایک آزاد ریاست کے خواب کو حقیقت میں بدلا۔

ایمان، اتحاد اور تنظیم قائداعظم کی زندگی اور فکر کا نچوڑ تھے۔ انہوں نے اپنے کردار اور عمل سے دنیا کو یہ پیغام دیا کہ دیانت دار اور اصولی قیادت قوموں کی تقدیر بدل سکتی ہے۔ ان کا وژن ایک ایسے پاکستان کا تھا جہاں ہر شہری کو مساوی حقوق، آزادی اور انصاف حاصل ہو۔

نہرو، گاندھی اور پٹیل جیسے قدآور سیاست دانوں کی موجودگی میں قائداعظم نے مسلمانوں کو ایک الگ وطن دلایا۔ وہ دنیا کی ان عظیم شخصیات میں شامل ہیں جنہوں نے تاریخ کا رخ موڑ دیا اور دو قومی نظریے کی بنیاد پر مسلمانوں کو آزادی دلائی، جس کا احسان ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔

افواجِ پاکستان، آرمی چیف اور چیف آف ڈیفنس فورسز فیلڈ مارشل عاصم منیر نے بھی بابائے قوم کو خراجِ عقیدت پیش کیا اور قائداعظم کے مضبوط، خودمختار، جمہوری اور خوشحال پاکستان کے وژن سے غیر متزلزل وابستگی کا اعادہ کیا۔

یہ بھی پڑھیں:’آپ کا وژن چھوٹا ہوگا تو آپ کی زندگی بھی چھوٹی رہے گی‘، قائداعظم‘ کا انٹرویو وائرل

وزیراعظم شہباز شریف نے قائداعظم محمد علی جناح کو خراجِ عقیدت پیش کرتے ہوئے اپنے پیغام میں کہا کہ بابائے قوم نے بلا تفریق رنگ و نسل، مذہبی ہم آہنگی، معاشرتی رواداری اور انصاف جیسے رہنما اصولوں کا درس دیا، جو آج بھی قوم کے لیے مشعلِ راہ ہیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

پی ٹی آئی چیئرمین نے وزیراعظم سے ملاقات اور مذاکرات کے دعوے کی تردید کر دی

تھائی لینڈ اور کمبوڈیا میں فوری جنگ بندی پر اتفاق

زمین کے اندر چھپا پانی، وہ راز جس نے دنیا کو عالمگیر آگ سے بچایا

ڈھاکا ایئرپورٹ: دھند کے باعث پروازوں کا نظام متاثر، متعدد بین الاقوامی پروازیں متبادل ہوائی اڈوں پر منتقل

محترمہ بے نظیر بھٹو کی 18ویں برسی، گڑھی خدا بخش میں بھٹو اور زرداری خاندان کی حاضری

ویڈیو

پی آئی اے نجکاری: ماضی میں پرائیوٹائز ہونے والے ادارے بہتر ہوئے یا بدتر؟

کیا پی ٹی آئی کے اندرونی اختلافات مذاکرات کی راہ میں رکاوٹ ہیں؟

یو اے ای کے صدر کا دورہ پاکستانی معیشت کے لیے اچھی خبر، حکومت کا عمران خان کے ساتھ ممکنہ معاہدہ

کالم / تجزیہ

پی آئی اے کی نجکاری، راست اقدام

منیر نیازی سے آخری ملاقات

فقیہ، عقل اور فلسفی