سعودی عرب کی یمن کے جنوبی صوبوں میں عسکری نقل و حرکت پر تشویش، کشیدگی ختم کرنے پر زور

جمعرات 25 دسمبر 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

سعودی عرب نے یمن کے جنوبی صوبوں حضرموت اور المہرہ میں حالیہ عسکری سرگرمیوں پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ یہ اقدامات صدارتی قیادت کونسل یا یمنی حکومت کے ساتھ پیشگی ہم آہنگی کے بغیر کیے گئے، جو کشیدگی پیدا کر سکتے ہیں اور یمنی عوام کے مفادات کو نقصان پہنچا سکتے ہیں۔ مملکت نے تمام فریقین پر زور دیا ہے کہ وہ ضبط و تحمل سے کام لیں اور تعاون کو فروغ دیں۔

یہ بھی پڑھیں:یورپی پارلیمنٹ کی منظوری، سعودی عرب اور یورپی یونین کے تعلقات میں نئی شراکت داری کی راہ ہموار

سعودی وزارتِ خارجہ کے بیان میں کہا گیا کہ مملکت نے گزشتہ عرصے میں صفِ اتحاد کو مضبوط رکھنے اور دونوں صوبوں میں پر امن حل کے لیے بھرپور کوششیں کیں۔ اسی تناظر میں سعودی عرب اور متحدہ عرب امارات نے مشترکہ طور پر صدارتی قیادت کونسل اور یمنی حکومت کے ساتھ مل کر ایک مشترکہ عسکری ٹیم بھیجنے پر اتفاق کیا، تاکہ جنوبی عبوری کونسل کی افواج کو عدن میں اپنی سابقہ پوزیشنوں پر واپس لایا جائے اور عسکری یونٹس کو منظم طور پر مقامی حکام کے حوالے کیا جا سکے۔

بیان میں مزید کہا گیا کہ سعودی عرب اب بھی حالات کی بحالی کے لیے جاری کوششوں پر قائم ہے اور توقع رکھتا ہے کہ جنوبی عبوری کونسل فوری طور پر کشیدگی ختم کرتے ہوئے اپنی افواج صوبوں سے واپس بلائے گی۔ مملکت نے تمام یمنی فریقین پر زور دیا کہ وہ ضبط و تحمل کا مظاہرہ کریں، تعاون کو فروغ دیں اور سلامتی و استحکام کو یقینی بنائیں۔

سعودی عرب نے واضح کیا کہ جنوبی مسئلہ ایک منصفانہ اور تاریخی نوعیت کا معاملہ ہے جس کا حل صرف جامع سیاسی مذاکرات کے ذریعے ممکن ہے، اور اس ضمن میں وہ یمن میں امن، استحکام، ترقی اور سلامتی کے لیے صدارتی قیادت کونسل اور یمنی حکومت کی مکمل حمایت جاری رکھے گا۔

 

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

وینیزویلا پر امریکی حملے کے بعد ’جیک رائن‘ سیریز کا کلپ کیوں وائرل ہوا؟

ریٹائرمنٹ کے بعد لیونل میسی کیا کرنا پسند کریں گے؟ فٹبالر نے خود بتادیا

پی ٹی آئی کا 8 فروری کو کوئی شو نہیں ہوگا، یہ پہیہ جام ہڑتال کی صلاحیت نہیں رکھتے، رانا ثنااللہ

پنجاب میں دھند کا راج برقرار، مختلف موٹرویز بند

امریکا کے بغیر روس اور چین کو نیٹو کا کوئی خوف نہیں، ڈونلڈ ٹرمپ

ویڈیو

خیبرپختونخوا میں گورنر راج، کیا سہیل آفریدی کی چھٹی کا فیصلہ ہوگیا؟

تبدیلی ایک دو روز کے دھرنے سے نہیں آتی، ہر گلی محلے میں عوام کو متحرک کریں گے، سلمان اکرم راجا

کراچی میں منفرد  ڈاگ شو کا انعقاد

کالم / تجزیہ

امریکا تیل نہیں ایران اور چین کے پیچھے وینزویلا پہنچا

وینزویلا کی’فتح‘ کے بعد، دنیا کا نقشہ کیا بنے گا؟

منو بھائی کیوں یاد آئے؟