فضا علی کا ندا یاسر پر بالواسطہ الزام، طلاق سے متعلق بیان وائرل کرنے کا دعویٰ

جمعرات 25 دسمبر 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

معروف اداکارہ اور مارننگ شو ہوسٹ فضا علی نے دعویٰ کیا ہے کہ ان کے طلاق سے متعلق پرانے بیانات کو جان بوجھ کر دوبارہ وائرل کیا گیا، جس کے پیچھے ندا یاسر کا کردار ہو سکتا ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ سچ بولنے کی انہیں یہ قیمت چکانا پڑی۔

یہ بھی پڑھیں:’ہم اپنی بیٹیوں کو ڈیٹنگ سکھا رہے ہیں؟‘ فضا علی کی ’لازوال عشق‘ پر کڑی تنقید

پاکستانی ٹی وی کی معروف اداکارہ اور میزبان فضا علی ایک بار پھر خبروں کی زینت بن گئی ہیں۔ حالیہ گفتگو میں انہوں نے ندا یاسر پر بالواسطہ الزام لگاتے ہوئے کہا کہ ان کے طلاق سے متعلق پرانے کلپس کو دانستہ طور پر دوبارہ سوشل میڈیا پر وائرل کیا گیا۔

فضا علی کا کہنا تھا کہ انہوں نے حال ہی میں موٹر سائیکل سوار ڈیلیوری رائیڈرز کے حق میں بات کی تھی اور اپنی بات منطق اور سچائی کے ساتھ رکھی، لیکن اس کے بعد ان کی ذاتی زندگی سے جڑا ایک پرانا معاملہ دوبارہ اچھال دیا گیا۔ ان کے مطابق معاشرے میں پہلے ہی سنگین مسائل موجود ہیں، مگر لوگوں نے اصل موضوع کے بجائے ان کی ذاتی زندگی پر توجہ مرکوز کر لی۔

یہ بھی پڑھیں:فضا علی خان نے اپنے عملے کے کھانے میں زینکس کیوں ملائی؟

انہوں نے کہا کہ طلاق ایک تکلیف دہ مرحلہ ہوتا ہے، خاص طور پر خواتین کو اس کے بعد زیادہ تنقید اور نشانہ بنایا جاتا ہے۔ ان کے بقول وہ طلاق کے بعد اپنی زندگی کو سنبھال چکی تھیں، لیکن پرانے زخموں کو دوبارہ کرید کر انہیں خود کو صفائی دینے پر مجبور کیا گیا۔

فضا علی نے مزید کہا کہ کسی کی تکلیف کو مواد بنا کر پیش کرنا درست نہیں۔ درد کا تعلق کسی ایک جنس سے نہیں ہوتا اور عزت کی کوئی میعاد ختم نہیں ہوتی۔ ان کا کہنا تھا کہ سوشل میڈیا پر چاہے ان کے مزید پرانے کلپس شیئر کر دیے جائیں، ان کے کردار پر کوئی سوال نہیں اٹھایا جا سکتا، بلکہ ان کی مضبوطی ہی سامنے آئے گی۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

غیر ملکی تنقید سے پریشان ہونے کی ضرورت نہیں، پاکستان میں مضبوط مذہبی ہم آہنگی قائم ہے، مولانا طاہر اشرفی

ایشز، چوتھا ٹیسٹ: انگلینڈ کی آسٹریلیا کو 4 وکٹوں سے حیران کن شکست

نیول اکیڈمی میں 124 ویں مڈ شپ مین اور 32 ویں شارٹ سروس کورس کی پاسنگ آؤٹ پریڈ

مغربی کنارے میں نمازی فلسطینی پر اسرائیلی فوجی نے گاڑی چڑھا دی ، ویڈیو سامنے آ گئی

سلمان خان 60 سال کے ہو گئے، سادہ مگر پر وقار تقریب میں کیک کاٹا

ویڈیو

پی آئی اے نجکاری: ماضی میں پرائیوٹائز ہونے والے ادارے بہتر ہوئے یا بدتر؟

کیا پی ٹی آئی کے اندرونی اختلافات مذاکرات کی راہ میں رکاوٹ ہیں؟

یو اے ای کے صدر کا دورہ پاکستانی معیشت کے لیے اچھی خبر، حکومت کا عمران خان کے ساتھ ممکنہ معاہدہ

کالم / تجزیہ

پی آئی اے کی نجکاری، راست اقدام

منیر نیازی سے آخری ملاقات

فقیہ، عقل اور فلسفی