یو اے ای کے صدر کا آج دورۂ پاکستان، سیکیورٹی کے خصوصی انتظامات، اسلام آباد میں تعطیل

جمعہ 26 دسمبر 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

متحدہ عرب امارات کے صدر شیخ محمد بن زاید النہیان آج سرکاری دورے پر پاکستان پہنچ رہے ہیں۔ دورے کے موقع پر اسلام آباد میں عام تعطیل کا اعلان کیا گیا ہے جبکہ سیکیورٹی اور فضائی انتظامات کو حتمی شکل دے دی گئی ہے۔

یو اے ای صدر کی آمد اور سرکاری مصروفیات

میڈیا رپورٹ کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف کی دعوت پر متحدہ عرب امارات کے صدر شیخ محمد بن زاید النہیان آج پاکستان پہنچیں گے۔ دورے کے دوران صدر مملکت آصف علی زرداری، وزیراعظم شہباز شریف اور دیگر اعلیٰ حکام سے اہم ملاقاتیں طے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:یو اے ای کے صدر کا پہلا سرکاری دورۂ پاکستان، تجارت اور علاقائی استحکام پر بات چیت متوقع

ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق اس دورے کا مقصد پاکستان اور یو اے ای کے درمیان دوطرفہ تعلقات کو مزید مضبوط بنانا ہے۔ ملاقاتوں میں تجارت، سرمایہ کاری، توانائی، ترقیاتی منصوبوں اور باہمی تعاون کے دیگر شعبوں پر تفصیلی تبادلہ خیال متوقع ہے۔

یو اے ای صدر کے دورے کے باعث وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں آج عام تعطیل کا اعلان کیا گیا ہے۔ پاکستان سیکرٹریٹ اور تمام وفاقی دفاتر بند رہیں گے جبکہ سینیٹ سیکرٹریٹ، قومی اسمبلی سیکرٹریٹ، اسلام آباد ہائی کورٹ اور ڈسٹرکٹ کورٹس بھی آج بند رہیں گی۔ وفاقی آئینی عدالت نے بھی آج کی کاز لسٹ منسوخ کر دی ہے۔

کابینہ ڈویژن کے مطابق اسپتال، بینک، ضروری سروسز، میٹرو پولیٹن کارپوریشن، سی ڈی اے، اسلام آباد انتظامیہ، پولیس، آئیسکو اور سوئی ناردرن گیس کے دفاتر معمول کے مطابق کھلے رہیں گے۔

فضائی سلامی اور حفاظتی انتظامات

میڈیا رپورٹ کے مطابق یو اے ای صدر کی آمد پر پاک فضائیہ کے لڑاکا طیارے صدارتی طیارے کو فضائی حدود میں داخلے کے وقت حفاظتی حصار میں لے لیں گے۔ پاک فضائیہ کے جے ایف 17 تھنڈر طیارے دائیں اور بائیں جانب سے صدارتی طیارے کو اسکارٹ کریں گے۔

ذرائع کے مطابق یو اے ای صدر کی روانگی کے وقت بھی پاکستانی جنگی طیارے مہمان طیارے کو بین الاقوامی فضائی حدود تک حفاظتی حصار میں لے کر جائیں گے۔ پاکستان ایئرپورٹس اتھارٹی نے سیکیورٹی انتظامات کے تحت آج پاکستان کی فضائی حدود کے لیے خصوصی پلان ترتیب دیا ہے تاکہ صدارتی دورہ محفوظ اور خوش اسلوبی سے مکمل کیا جا سکے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

قومی ایئرلائن کی پرائیوٹائزیشن، فوجی فرٹیلائزر کی شمولیت کامیاب نجکاری کے لیے اہم

ریاض سیزن میں ‘فلائنگ اوور سعودی’ کا آغاز، حسین مناظر کی فضائی سیر کی سہولت

اسرائیل خودساختہ صومالی لینڈ کو آزاد ریاست تسلیم کرنے والا پہلا ملک بن گیا

بھارت: بیوفائی کے شبے میں شوہر نے بیوی کو آگ میں جھونک دیا، بیٹی بچ گئی

تائیوان کو اسلحہ فروخت کرنے پر چین کی جانب سے امریکی دفاعی کمپنیوں، عہدیداروں پر پابندی

ویڈیو

کیا پی ٹی آئی کے اندرونی اختلافات مذاکرات کی راہ میں رکاوٹ ہیں؟

یو اے ای کے صدر کا دورہ پاکستانی معیشت کے لیے اچھی خبر، حکومت کا عمران خان کے ساتھ ممکنہ معاہدہ

پاکستان اور امارات کا مختلف شعبوں میں تعاون بڑھانے پر اتفاق، اماراتی صدر محمد بن زاید النہیان دورہ پاکستان کے بعد واپس روانہ

کالم / تجزیہ

منیر نیازی سے آخری ملاقات

فقیہ، عقل اور فلسفی

پی آئی اے کی نجکاری ، چند اہم پہلو