جماعتِ اسلامی کے امیر ڈاکٹر شفیق الرحمان کا طارق رحمان کی وطن واپسی کا خیرمقدم

جمعہ 26 دسمبر 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

بنگلہ دیش جماعتِ اسلامی کے امیر ڈاکٹر شفیق الرحمن نے بنگلہ دیش نیشنلسٹ پارٹی (بی این پی) کے قائم مقام چیئرمین طارق رحمان کی 17 سال بعد وطن واپسی پر ان کا اور ان کے اہلِ خانہ کا پرتپاک استقبال کرتے ہوئے نیک تمناؤں کا اظہار کیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:کرپشن اور ناانصافی کے خلاف جدوجہد جاری رہے گی، جماعت اسلامی بنگلہ دیش کا عزم

بنگلہ دیشی میڈیا کے مطابق جماعتِ اسلامی کے امیر ڈاکٹر شفیق الرحمان نے اپنے تصدیق شدہ فیس بک اکاؤنٹ پر ایک پیغام جاری کرتے ہوئے طارق رحمان اور ان کے اہلِ خانہ کو وطن واپسی پر خوش آمدید کہا۔ اپنے پیغام میں انہوں نے لکھا کہ طارق رحمان اہلِ خانہ کے ہمراہ وطن واپس آ گئے ہیں، جس پر انہیں خوش آمدید کہا جاتا ہے۔

طارق رحمان 17 سالہ جلاوطنی کے بعد برطانیہ سے بنگلہ دیش پہنچے۔ بنگلہ دیش ایئرلائنز کی پرواز کے ذریعے وہ پہلے سلہٹ پہنچے، جہاں سے بعد ازاں ڈھاکا کے حضرت شاہ جلال انٹرنیشنل ایئرپورٹ آئے۔ ان کی آمد پر پارٹی رہنماؤں اور کارکنوں کی بڑی تعداد نے استقبال کیا۔

بی این پی کے سیکریٹری جنرل مرزا فخرالاسلام عالمگیر کی قیادت میں پارٹی کی اعلیٰ قیادت نے ایئرپورٹ کے وی وی آئی پی لاؤنج میں طارق رحمان کا خیرمقدم کیا۔ بعد ازاں وہ سخت سیکیورٹی کے حصار میں جلسہ گاہ کے لیے روانہ ہوئے، جہاں سڑکوں کے دونوں اطراف موجود ہزاروں حامیوں نے نعرے لگا کر ان کا استقبال کیا۔

یہ بھی پڑھیں:جماعت اسلامی بنگلہ دیش نے حکومتی ’غیر جانبداری‘ پر سوالات اٹھا دیے

طارق رحمان کی واپسی کو بنگلہ دیش کی سیاست میں ایک اہم پیشرفت قرار دیا جا رہا ہے، جسے اپوزیشن جماعت بی این پی کے لیے نئی سیاسی سرگرمیوں کا آغاز سمجھا جا رہا ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

بِمان بنگلہ دیش ایئرلائنز کی پاکستان کے لیے براہِ راست پروازیں کا آغاز 29 جنوری سے ہوگا

  خواتین اور بچوں کی نازیبا تصاویر، گروک کے خلاف دنیا بھر میں تحقیقات کا مطالبہ

سابق این سی پی رہنما میر ارشد الحق کی بی این پی میں شمولیت

سرمایہ کاری کے فروغ کے لیے ٹوکنائزیشن، وزیر خزانہ کی عالمی وفد سے ملاقات

کرکٹ بورڈ کو الٹی میٹم دینے کی بھارتی خبریں غلط اور غیر مستند ہیں، بنگلادیش

ویڈیو

کراچی میں منفرد  ڈاگ شو کا انعقاد

جعلی مقدمات قائم کرنے سے لوگ ہیرو بن جاتے ہیں، میاں داؤد ایڈووکیٹ

عمران خان نے کہا تھا کہ ’فوج میری ہے اور میں فوج کا ہوں‘، شاندانہ گلزار

کالم / تجزیہ

امریکا تیل نہیں ایران اور چین کے پیچھے وینزویلا پہنچا

وینزویلا کی’فتح‘ کے بعد، دنیا کا نقشہ کیا بنے گا؟

منو بھائی کیوں یاد آئے؟