امریکی ریاست الینوائے کے شہر نیپیرویل سے تعلق رکھنے والے ایک نوجوان ایرک کلیبل نے قریباً 20 ہزار ٹوتھ پک استعمال کرتے ہوئے 17.32 فٹ بلند ایفل ٹاور کا ماڈل بنا کر گنیز ورلڈ ریکارڈ قائم کرلیا۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق، ایرک نے بتایا کہ تعمیرات میں اُن کی دلچسپی اپنے والد کے پیشے سے متاثر ہو کر پیدا ہوئی، جو ایک سِول انجینئر ہیں۔ ایرک کا کہنا ہے کہ وہ کم عمری سے ہی چیزیں بنانے کا شوق رکھتے تھے اور ابتدا میں پاپسیکل اسٹکس سے مختلف ڈھانچے تیار کرتے رہے۔
مزید پڑھیں: ورجینیا کے باغ میں اُگا دنیا کا سب سے وزنی آڑو، گنیز ریکارڈ قائم
انہوں نے 2021 میں، محض 12 سال کی عمر میں، پاپسیکل اسٹکس سے 20.2 فٹ بلند ٹاور بنا کر اپنا پہلا گنیز ریکارڈ قائم کیا تھا، اگرچہ بعد میں وہ ریکارڈ ٹوٹ گیا۔
اکتوبر میں ایرک نے ایک نئے اور زیادہ مشکل مواد یعنی ٹوتھ پک کے ساتھ چیلنج قبول کیا۔ ان کے مطابق، ٹوتھ پک پاپسیکل اسٹکس کے مقابلے میں نہایت باریک اور مشکل ہوتے ہیں، لیکن اس کے باوجود انہوں نے صرف ٹوتھ پک اور گوند کی مدد سے ایفل ٹاور کا شاندار ماڈل تیار کیا۔
مزید پڑھیں: امریکی شہری نے ماں کی یاد میں لگایا ہالووین ڈسپلے، گنیز ریکارڈ کے لیے درخواست
یہ تخلیق دنیا کی سب سے بلند ٹوتھ پک سے بنی مجسماتی ساخت قرار دی گئی، جس پر ایرک کلیبل کو اپنا دوسرا گنیز ورلڈ ریکارڈ حاصل ہوا۔














