یوکرین صدارتی انتخاب: زیلنسکی کو سابق آرمی چیف ویلیری زالوزھنی سے بڑی شکست کا خدشہ

جمعہ 26 دسمبر 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

یوکرین کے صدر ولادیمیر زیلنسکی کو اگر صدارتی انتخاب میں اپنے سابق اعلیٰ فوجی کمانڈر ویلیری زالوزھنی کا سامنا کرنا پڑے تو انہیں واضح شکست کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔

بدھ کے روز شائع ہونے والے سوچس (Socis) سروے کے مطابق، زالوزھنی ممکنہ دوسرے مرحلے کے انتخاب میں بھاری اکثریت سے کامیاب ہو سکتے ہیں۔

زالوزھنی، جو اس وقت برطانیہ میں یوکرین کے سفیر کے طور پر خدمات انجام دے رہے ہیں، طویل عرصے سے زیلنسکی کے ممکنہ سب سے بڑے سیاسی حریف سمجھے جا رہے ہیں۔

یہ بھی پڑھیے امریکی صدر کا یوکرین کو انتخابات کرانے کا مشورہ، زیلنسکی نے مشروط ہامی بھر لی

سروے کے مطابق اگر دونوں رہنما ابتدائی مرحلے میں آمنے سامنے ہوں تو مقابلہ انتہائی کم فرق سے دوسرے مرحلے تک جا سکتا ہے۔

تاہم فرضی دوسرے مرحلے (رن آف) میں 64 فیصد سے زائد ووٹرز نے کہا کہ وہ ویلیری زالوزھنی کو ووٹ دیں گے، جبکہ 20 فیصد سے زیادہ افراد نے واضح طور پر کہا کہ وہ کسی بھی صورت زیلنسکی کو ووٹ نہیں دیں گے۔

سروے میں یہ بھی سامنے آیا کہ تقریباً 21 فیصد ووٹرز آئندہ پارلیمانی انتخابات میں زالوزھنی کی حمایت یافتہ جماعت کو ووٹ دینے کے خواہاں ہیں، جبکہ حکمران جماعت ’سرونٹ آف دی پیپل‘ کو صرف 12 فیصد حمایت حاصل ہے۔

زیلنسکی کی مقبولیت کو حالیہ دنوں میں اس وقت شدید دھچکا لگا جب یوکرین کے توانائی کے شعبے میں سامنے آنے والے ایک بدعنوانی اسکینڈل میں ان کے قریبی ساتھیوں کے ملوث ہونے کے الزامات سامنے آئے۔

سوچس سروے کے مطابق، تقریباً 40 فیصد یوکرینی شہری سمجھتے ہیں کہ زیلنسکی خود بھی اس بدعنوانی میں کسی نہ کسی سطح پر ملوث ہیں۔

یہ بھی پڑھیے یوکرین کا مزاحیہ اداکار ’ولادیمیر زیلنسکی‘ عہدہ صدارت تک کیسے پہنچا؟

ادھر امریکا کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ بھی حال ہی میں زیلنسکی پر زور دے چکے ہیں کہ وہ انتخابات کروائیں۔ ٹرمپ کا کہنا ہے کہ زیلنسکی جنگ کو بہانہ بنا کر انتخابات مؤخر کر رہے ہیں۔

واضح رہے کہ زیلنسکی کی صدارتی مدت گزشتہ سال مئی میں ختم ہو چکی ہے، تاہم انہوں نے ملک میں نافذ مارشل لا کا حوالہ دیتے ہوئے نئے انتخابات کا اعلان نہیں کیا۔

دوسری طرف روسی صدر ولادیمیر پیوٹن کا مؤقف ہے کہ مارشل لا انتخابات نہ کرانے کا جواز نہیں بن سکتا اور زیلنسکی کی قانونی حیثیت پر سوالیہ نشان کسی بھی ممکنہ امن معاہدے کو کمزور کر سکتا ہے۔

گزشتہ ہفتے پیوٹن نے یہاں تک کہا تھا کہ اگر یوکرین انتخابات کرانے پر آمادہ ہو جائے تو روس ووٹنگ کے دن یوکرینی سرزمین کے اندر گہرائی تک حملے روکنے پر بھی غور کر سکتا ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

وینیزویلا پر امریکی حملے کے بعد ’جیک رائن‘ سیریز کا کلپ کیوں وائرل ہوا؟

ریٹائرمنٹ کے بعد لیونل میسی کیا کرنا پسند کریں گے؟ فٹبالر نے خود بتادیا

پی ٹی آئی کا 8 فروری کو کوئی شو نہیں ہوگا، یہ پہیہ جام ہڑتال کی صلاحیت نہیں رکھتے، رانا ثنااللہ

پنجاب میں دھند کا راج برقرار، مختلف موٹرویز بند

امریکا کے بغیر روس اور چین کو نیٹو کا کوئی خوف نہیں، ڈونلڈ ٹرمپ

ویڈیو

خیبرپختونخوا میں گورنر راج، کیا سہیل آفریدی کی چھٹی کا فیصلہ ہوگیا؟

تبدیلی ایک دو روز کے دھرنے سے نہیں آتی، ہر گلی محلے میں عوام کو متحرک کریں گے، سلمان اکرم راجا

کراچی میں منفرد  ڈاگ شو کا انعقاد

کالم / تجزیہ

امریکا تیل نہیں ایران اور چین کے پیچھے وینزویلا پہنچا

وینزویلا کی’فتح‘ کے بعد، دنیا کا نقشہ کیا بنے گا؟

منو بھائی کیوں یاد آئے؟