وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کے ویژن ’ستھرا پنجاب‘ پر عمل کرتے ہوئے شہر بھر میں انسدادِ تجاوزات آپریشنز جاری ہیں۔ ڈپٹی کمشنر لاہور سید موسیٰ رضا کی ہدایت پر میٹروپولیٹن آفیسر ریگولیشن کاشف جلیل اور ریگولیشن اسکواڈ نے مال روڈ، فیروزپور روڈ، شالیمار، ٹاؤن شپ اور شاہدرہ میں کارروائیاں کی ہیں۔
وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کے ویژن “ستھرا پنجاب” پر عملدرآمد جاری
ڈپٹی کمشنر لاہور سید موسیٰ رضا کی ہدایت پر شہر بھر میں انسداد تجاوزات آپریشنز
میٹروپولیٹن آفیسر ریگولیشن کاشف جلیل اور ریگولیشن اسکواڈ نے کارروائیاں کیں@AmirSaeedAbbasi @Aadiiroy2 pic.twitter.com/1Gqnaj6qIK— Media Talk (@mediatalk922) December 26, 2025
گزشتہ 48 گھنٹوں میں 1500 تجاوزات اور 5792 غیر قانونی بینرز ہٹائے گئے۔ شہر کی اہم شاہراہوں، مارکیٹس اور کمرشل مراکز کو تجاوزات اور بصری آلودگی سے پاک کیا جا رہا ہے۔
مزید پڑھیں: صاف ستھرا پنجاب پروگرام کے تحت اب کتنا صفائی ٹیکس دینا ہوگا؟
ڈپٹی کمشنر لاہور نے کہا کہ تجاوزات کے خاتمے سے ٹریفک کی روانی بہتر ہوگی اور شہریوں کو صاف ستھرا ماحول فراہم کرنے کے لیے مہم روزانہ کی بنیاد پر جاری رہے گی۔ لاہور کی تاریخی حیثیت بحال کرنے کے لیے اقدامات بھی جاری ہیں۔














