’اہلاً و سہلاً، مرحبا‘ یو اے ای کے صدر کے دورۂ پاکستان پر خصوصی استقبالی نغمہ جاری

جمعہ 26 دسمبر 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

صدرِ متحدہ عرب امارات شیخ محمد بن زاید النہیان کے پاکستان کے پہلے سرکاری دورے کے موقع پر حکومتِ پاکستان کی جانب سے ایک خصوصی استقبالی نغمہ جاری کر دیا گیا ہے۔

استقبالی نغمے میں صدرِ متحدہ عرب امارات کی پاکستان آمد کے مناظر، ان کے شاندار استقبال اور وزیراعظم پاکستان محمد شہباز شریف سے گرمجوش مصافحہ اور گلے ملنے کے دل کو چھو لینے والے لمحات شامل کیے گئے ہیں۔

یہ بھی پڑھیے: متحدہ عرب امارات کے صدر شیخ محمد بن زاید النہیان پاکستان پہنچ گئے

نغمے میں بچوں کی جانب سے شیخ محمد بن زاید النہیان کو پھول پیش کرنے کے خوبصورت مناظر بھی دکھائے گئے ہیں، جو پاکستانی عوام کی جانب سے محبت اور احترام کی علامت ہیں۔

نغمے کے بول ’اہلاً و سہلاً، مرحبا‘ پر مشتمل ہیں، جو عرب روایت کے مطابق مہمان کے لیے خیرمقدم اور عزت و تکریم کے جذبات کی ترجمانی کرتے ہیں۔ یہ الفاظ پاکستان کے عوام کی طرف سے صدرِ متحدہ عرب امارات کے لیے خلوص اور خیرسگالی کے جذبات کی عکاسی کرتے ہیں۔

یہ استقبالی نغمہ پاکستان اور متحدہ عرب امارات کے درمیان دیرینہ دوستی، برادرانہ تعلقات اور عوامی سطح پر باہمی محبت و احترام کو اجاگر کرتا ہے۔ نغمے کے ذریعے دونوں ممالک کے مابین مضبوط سفارتی، معاشی اور سماجی روابط کو بھی نمایاں کیا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیے: متحدہ عرب امارات کے صدر کا دورۂ پاکستان: تعلقات میں نئی پیشرفت کی امید

حکومتی حلقوں کے مطابق یہ نغمہ اس عزم کی علامت ہے کہ پاکستان اور متحدہ عرب امارات آئندہ بھی باہمی تعاون، احترام اور اعتماد کی بنیاد پر اپنے تعلقات کو مزید مضبوط بناتے رہیں گے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

اسلام آباد مذاکرات: 21 گھنٹے کے مذاکرات کے باوجود معاہدہ نہ ہو سکا، ہم واپس جا رہے ہیں، امریکی نائب صدر جے ڈی وینس

جنگ کے بعد پہلی بار امریکی جنگی جہاز آبنائے ہرمز میں داخل

لیجنڈری گلوکارہ آشا بھوسلے دل کا دورہ پڑنے کے باعث اسپتال منتقل، حالت تشویشناک

شاہد آفریدی نے اسلام آباد مذاکرات کو خطے میں امن کے لیے خوش آئند قرار دے دیا

واٹس ایپ کا نیا فیچر: اب نامعلوم نمبرز کے اسٹیٹس بھی دیکھنا ممکن

ویڈیو

اسلام آباد مذاکرات: 21 گھنٹے کے مذاکرات کے باوجود معاہدہ نہ ہو سکا، ہم واپس جا رہے ہیں، امریکی نائب صدر جے ڈی وینس

امریکا اور ایران ایک میز پر، آگے کیا ہونے جا رہا ہے؟

عرب میڈیا سے تعلق رکھنے والی صحافی پاکستانیوں سے متاثر، امریکا ایران مذاکرات میں پاکستان کی ثالثی اہم قرار دیدی

کالم / تجزیہ

معرکۂ امن، اسلام آباد کی دہلیز پر بدلتی دنیا

وہیل چیئر پر دنیا کی سیاحت کرنے والی مہم جُو خواتین

اسلام آباد میں آخری اوور