شامی سرکاری خبر رساں ادارے سانا کے مطابق شام کے وسطی شہر حمص میں ایک مسجد کے اندر ہونے والے دھماکے کے نتیجے میں 8 افراد شہید جبکہ متعدد زخمی ہو گئے۔
یہ بھی پڑھیں: شام میں یکم جنوری سے نئی کرنسی کا اجرا
واشنگٹن پوسٹ کے مطابق دھماکا وادی الذہب کے علاقے میں واقع امام علی ابن ابی طالب مسجد کے اندر ہوا۔ خبر رساں ادارے کا کہنا ہے کہ دھماکے کی نوعیت کی تحقیقات جاری ہیں۔
واقعے کے بعد تاحال کسی گروہ نے حملے کی ذمہ داری قبول نہیں کی۔
دوسری جانب شمال مغربی شام کے صوبہ ادلب میں بدھ کے روز ایک اسلحہ ڈپو میں ہونے والے دھماکے کے نتیجے میں 5 افراد جان کی بازی ہار گئے اور 5 زخمی ہو گئے تھے۔
سیکیورٹی حکام کے مطابق یہ دھماکا کفر تخاریم کے علاقے میں واقع ایک گودام میں ہوا جہاں میزائل اور گولہ بارود موجود تھا۔
مزید پڑھیے: ’یہ انتقام ہے، جنگ نہیں‘، امریکا کے شام میں داعش پر بھرپور فضائی و زمینی حملے
ادلب کی سیکیورٹی فورسز کے مطابق دھماکا قریبی مقام پر جاری کام کے دوران پیش آیا، جس کے نتیجے میں موقعے پر موجود 5 مزدور جاں بحق ہو گئے۔














