سجل علی اور ہانیہ عامر کی شادیاں آنے والے سال متوقع مگر کن سے؟

جمعہ 26 دسمبر 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

پاکستان کی مشہور اداکارائیں سجل علی اور ہانیہ عامر مبینہ طور پر اپنی زندگی کے ہمسفر ڈھونڈنے میں کامیاب ہو گئی ہیں۔

حال ہی میں گلیکسی لو لی وڈ کے ہوسٹ مومن علی منشی اور ان کی بہن ایمان علی منشی نے سوشل میڈیا پر شائقین کو حیران کرتے ہوئے دونوں اداکاراؤں کی ممکنہ شادیوں کے حوالے سے دعوے کیے ہیں۔

یہ بھی پڑھیے: اداکارہ سجل علی ایک بار پھر دلہن بن گئیں؟

وائرل ویڈیو میں دونوں ہوسٹس نے 2026 میں ممکنہ طور پر ہونے والی مشہور شخصیات کی شادیاں بیان کیں، جن میں سجل اور ہانیہ کی شادی بھی شامل تھی۔ رپورٹ کے مطابق، سجل علی اور حمزہ سہیل، جو کئی مشہور ڈراموں جیسے ‘زرد پتوں کا بُن’ اور ‘دل والی گلی میں’ میں بہترین اداکاری دکھا چکے ہیں، اگلے سال شادی کے بندھن میں بندھ سکتے ہیں۔

دوسری جانب، میڈیا رپورٹ کے مطابق ہانیہ عامر بھی اپنے دیرینہ ساتھی عاصم اظہر کے ساتھ شادی کرنے کے لیے تیار ہیں۔ ہانیہ اور عاصم کی شادی کی خبریں اس وقت زور پکڑ رہی ہیں کیونکہ انہوں نے حالیہ سوشل میڈیا پوسٹس اور عوامی تقریبات میں اپنے قریبی تعلقات کی طرف اشارہ کیا ہے۔

 

Sajal Aly, Hania Aamir set to tie the knot in 2026? Heres what we know

یاد رہے کہ ہانیہ اور عاصم کا تعلق 2018 میں شروع ہوا تھا اور 2020 میں ان کا علحیدگی کا اعلان ہوا تھا۔ بعد میں عاصم نے میراب علی کے ساتھ منگنی کی، جو جون 2025 میں ختم ہوگئی، اور جولائی 2025 میں ہانیہ کے ساتھ دوبارہ تعلقات قائم کیے۔

یہ بھی پڑھیے: ہانیہ عامر اور عاصم اظہر کی پھر سے قربتیں؟ قیاس آرائیاں بڑھنے لگیں

دوسری جانب سجل علی پہلے پاکستانی اداکار احد رضا میر کے ساتھ شادی شدہ تھیں، جن سے انہوں نے مارچ 2022 میں طلاق لے لی تھی۔

اب تک نہ سجل علی اور حمزہ سہیل نے اور نہ ہی ہانیہ عامر اور عاصم اظہر نے شادی کی خبروں کی تصدیق کی ہیں، مگر شائقین کے درمیان یہ خبریں کافی مقبول ہو گئی ہیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp