پی ایس ایل فرنچائزز کو فی ایڈیشن 85 کروڑ روپے کی ضمانت

جمعہ 26 دسمبر 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

پاکستان کرکٹ بورڈ نے پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کی تمام فرنچائزز کو آئندہ 5 ایڈیشنز کے لیے مرکزی آمدن سے کم از کم 85 کروڑ روپے فی ایڈیشن کی ضمانت دے دی ہے۔

یہ فیصلہ پی ایس ایل کے 11ویں ایڈیشن سے نافذ ہوگا جو 2026 میں کھیلا جائے گا۔

یہ بھی پڑھیں: پی ایس ایل میں 2 نئی ٹیموں کی شمولیت، پی سی بی نے اہم اعلان کردیا

پی سی بی اور فرنچائزز کے درمیان طے پانے والے معاہدے کی شق 6.4 کے مطابق اگر کسی بھی ایڈیشن میں کسی فرنچائز کا حصہ مقررہ 85 کروڑ روپے سے کم ہوا تو پی سی بی اس کمی کو پورا کرے گا۔

معاہدے میں واضح کیا گیا ہے کہ مرکزی پول سے حاصل ہونے والی آمدن اگر ضمانتی رقم سے کم ہو تو بورڈ فرق ادا کرنے کا پابند ہوگا۔

اس شق کے بعد کوئٹہ گلیڈی ایٹرز، اسلام آباد یونائیٹڈ اور پشاور زلمی جیسی فرنچائزز کے ممکنہ مالی نقصانات کے خدشات میں واضح کمی آئی ہے کیونکہ ان کی فرنچائز فیس کراچی کنگز، لاہور قلندرز اور ملتان سلطانز کے مقابلے میں کم ہے۔

مزید پڑھیے: پی ایس ایل میں توسیع: پی سی بی نے بولی جمع کرانے کی آخری تاریخ دوسری بار بڑھا دی

میڈیا رپورٹس کے مطابق کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی مالیت 36 کروڑ روپے، پشاور زلمی 48 کروڑ، اسلام آباد یونائیٹڈ 49 کروڑ، کراچی کنگز 65 کروڑ، لاہور قلندرز 67 کروڑ جبکہ ملتان سلطانز کی مالیت 1.8 ارب روپے ہے۔

2 نئی ٹیموں کی نیلامی

دوسری جانب پی ایس ایل میں شامل ہونے والی 2 نئی ٹیموں کی بنیادی قیمت 1.3 ارب روپے مقرر کی گئی ہے جن کی نیلامی 8 جنوری کو اسلام آباد میں ہوگی۔

تمام فرنچائزز کو کھلاڑیوں کی فیس، رہائش اور سفر سمیت کم از کم 14 لاکھ ڈالر خرچ کرنے ہوں گے جس کے باعث مہنگی فرنچائزز کی مجموعی لاگت ضمانتی رقم کے قریب پہنچ جاتی ہے۔

مزید پڑھیں: برطانیہ کے بعد امریکا میں پی ایس ایل کا روڈ شو، محسن نقوی کا لیگ کو نمبر ون بنانے کا اعلان

فرنچائزز کے اخراجات میں اس تفاوت کو ماضی میں ملتان سلطانز کے مالک علی ترین نے پی ایس ایل کے مالیاتی ماڈل پر اعتراض کی بنیاد بنایا تھا جس کے بعد پی سی بی نے سلطانز کی سابقہ ملکیت کی تجدید نہیں کی تاہم باقی پانچ فرنچائزز کی ملکیت برقرار رکھی گئی۔

معاہدے کے مطابق مرکزی پول کی آمدن کا 95 فیصد فرنچائزز میں برابر تقسیم کیا جائے گا جبکہ باقی 5 فیصد پی سی بی اپنے پاس رکھے گا۔

عالمی معیار کے کھلاڑیوں کی شمولیت

شق 6.5 کے تحت 50 فیصد رقم ٹورنامنٹ کے 2 ماہ بعد، 40 فیصد 4 ماہ بعد اور باقی 10 فیصد 9 ماہ بعد یا آڈٹ مکمل ہونے پر ادا کی جائے گی۔

یہ بھی پڑھیے: پی ایس ایل 11 میں غیر ملکی کھلاڑیوں کے لیے دروازے کھل گئے، رجسٹریشن کا اعلان

مزید یہ کہ اگر پی سی بی کی سالانہ نیٹ میڈیا آمدن 3 ارب روپے سے تجاوز کر گئی تو اضافی رقم میں سے 5 کروڑ روپے تک کا حصہ عالمی معیار کے کھلاڑیوں کی شمولیت پر خرچ کیا جائے گا جو پی سی بی اور فرنچائزز کے درمیان 80 اور 20 فیصد کے تناسب سے تقسیم ہوگا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

پاکستان کی عالمی سطح پر پذیرائی، گرین پاسپورٹ کو دنیا بھر میں عزت مل گئی

امریکا ایران جنگ بندی: وزیراعظم کا سفارتی کوششوں میں تعاون فراہم کرنے والے ممالک سے اظہار تشکر

آپریشن ایپک فیوری کامیاب، ایران کو بڑی شکست دی، امریکی وزیر جنگ پیٹ ہیگسیتھ

ایوانِ صدر میں سفارتی تقریب، 6 ممالک کے سفیروں نے صدر زرداری کو اپنی اسناد پیش کیں

امریکا ایران جنگ بندی: پاکستان کی سفارتکاری پر اسلام آباد کے عوام کیا کہتے ہیں؟

ویڈیو

پاکستان کی عالمی سطح پر پذیرائی، گرین پاسپورٹ کو دنیا بھر میں عزت مل گئی

امریکا ایران جنگ بندی: پاکستان کی سفارتکاری پر اسلام آباد کے عوام کیا کہتے ہیں؟

مری میں شدید بارش، لینڈ سلائیڈ اور سیلاب کا خطرہ، ہائی الرٹ جاری

کالم / تجزیہ

نوبل امن انعام تو بنتا ہے

پاکستان نے جنگ بندی کیسے کرائی؟ کیا، کیسے اور کیونکر ممکن ہوا؟

فیصلہ کن موڑ: امن جیتے گا یا کشیدگی؟