پی ٹی آئی چاہتی ہے ’گڈ ٹو سی یو‘ والا دور واپس آئے لیکن ایسا نہیں ہوگا، طلال چوہدری

ہفتہ 27 دسمبر 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

وفاقی وزیر مملکت برائے داخلہ طلال چوہدری نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی چاہتی ہے ’گڈ ٹو سی یو‘ والا دورہ واپس آئے لیکن ایسا نہیں ہوگا۔

نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ پی ٹی آئی میں جو لوگ مذاکرات کی بات کررہے ہیں وہ بھی پراعتماد نہیں کیوں کہ وہ سمجھتے ہیں کہ عمران خان کا کیا ردعمل ہو سکتا ہے۔

مزید پڑھیں: جمہوریت کا فروغ ڈائیلاگ سے ہوتا ہے ڈیڈلاک سے نہیں، ن لیگ کی پی ٹی آئی کے رویے پر تنقید

انہوں نے کہاکہ پی ٹی آئی بات چیت کے لیے اسپیکر کے پاس آئے، وہاں ایجنڈا سیٹ ہوگا اور پھر بات چیت ہوگی، لیکن مذاکرات صرف پاکستان اور پاکستان کے مسائل پر ہوں گے۔

طلال چوہدری نے کہاکہ یہ اقتدار میں نہیں اس لیے اس نظام کے خلاف ہیں، یہ چاہتے ہیں کہ ’گڈ ٹو سی یو‘ والا دور واپس آئے لیکن ایسا نہیں ہوگا۔

وفاقی وزیر مملکت نے کہاکہ الیکشن ہو چکے ہیں اور حکومت چل رہی ہے۔

ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہاکہ پی ٹی آئی والے جب بھی پنجاب میں آتے ہیں تو طوفان بدتمیزی کرتے ہیں، کیا سہیل آفریدی کے دورہ لاہور پر لبرٹی چوک میں بندے بھی حکومت لا کر دیتی۔

انہوں نے کہاکہ خیبرپختونخوا حکومت کو اربوں روپے ملے، کیا ان سے یہ سوال نہیں ہو سکتا کہ یہ رقم پر کہاں پر لگائی گئی؟

مزید پڑھیں: پی ٹی آئی چیئرمین نے وزیراعظم سے ملاقات اور مذاکرات کے دعوے کی تردید کر دی

ان کا مزید کہنا تھا کہ پنجاب کو بھی اتنے ہی پیسے مل رہے ہیں جتنے کے پی کو ملتے ہیں، بلکہ خیبرپختونخوا کو انسداد دہشتگردی کے لیے اربوں روپے اضافی دیے گئے ہیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

ایل پی جی کی قیمتوں میں اضافے سے رکشہ ڈرائیوروں کی آمدن آدھی رہ گئی

ایل پی جی کی درآمد مسابقتی بنیادوں پر کھولنے کا فیصلہ کرلیا، چند افراد کا گٹھ جوڑ توڑ دیں گے، عطااللہ تارڑ

شاہ چارلس کی وراثت سے شہزادہ ہیری کو محروم کیے جانے کا خدشہ بڑھ گیا

پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں سے متعلق آج پھر اچھی خبر ملے گی، وزیر پیٹرولیم علی پرویز ملک نے خوشخبری سنا دی

بی وائی ڈی سی لائن ہائبرڈ الیکٹرک گاڑیوں کی مقامی پیداوار اگلے ماہ سے شروع ہوجائے گی، حبکو

ویڈیو

عمران خان سے وکیل کی ملاقات، خیبرپختونخوا میں گورنر راج اور ایمرجنسی پر کیا ردعمل ظاہر کیا؟

مولانا فضل الرحمان نے شہدا کی توہین کی، ریاست کے ساتھ کھڑا ہونا ہوگا، بہرامند تنگی

ایل پی جی کی قیمتوں میں اضافہ، پشاور میں فی کلو قیمت 650 روپے تک پہنچ گئی

کالم / تجزیہ

تحریک انصاف، جے یو آئی اور جماعت اسلامی: ایک سماجی مطالعہ

نئے صوبے کس کی اجارہ داری توڑیں گے؟

مولانا فضل الرّحمان اور خواجہ آصف کا نقد سودا