قومی کرکٹ ٹیم کے فاسٹ بولر شاہین شاہ آفریدی ایک بار پھر گھٹنے کی انجری کی وجہ سے مشکلات کا سامنا کررہے ہیں۔ وہ بگ بیش لیگ میں بریسین ہیٹ کی نمائندگی کرتے ہوئے زخمی ہوئے۔
Shaheen Shah Afridi update, nothing serious Insha’Allah 💚 pic.twitter.com/yQaE6ica7w
— PCT Replays 2.0 (@ReplaysPCT) December 27, 2025
میڈیا رپورٹس کے مطابق ایڈیلیڈ اسٹرائیکرز کے خلاف میچ کے دوران فیلڈنگ کے دوران شاہین آفریدی کو گھٹنے میں تکلیف محسوس ہوئی، جس کے بعد انہیں کھیل سے باہر ہونا پڑا۔
ابتدائی طور پر کہا گیا ہے کہ انجری کی نوعیت ایم آر آئی اسکین کے بعد واضح ہوگی۔
اس انجری کے باعث امکان ہے کہ شاہین آفریدی بگ بیش لیگ کے باقی میچز نہ کھیل سکیں۔
ٹیم انتظامیہ اور کرکٹ شائقین اس وقت طبی رپورٹس پر نظریں جما کر رکھے ہوئے ہیں۔














