وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں بغیر ای ٹیگ گاڑیوں کے خلاف عنقریب قانونی کارروائی کے لیے انتظامات مکمل کیے جاچکے ہیں۔
اس سے قبل اسلام آباد کو محفوظ ترین شہر بنانے کے لیے ہر گاڑی پر ای ٹیگ کو ناگزیر قرار دے دیا گیا تھا۔ شہریوں کی سہولت کے لیے مختلف علاقوں میں قائم 16 ای ٹیگ پوائنٹس مکمل طور پر فعال کر دیے گئے تھے جو بھرپور انداز میں کام کر رہے ہیں۔
یہ بھی پڑھیے کیا اسلام آباد داخلے کے لیے موٹر سائیکلز کو بھی ای ٹیگ کی ضرورت ہوگی؟
حکام کے مطابق 14 نومبر سے اب تک مجموعی طور پر 95 ہزار 369 گاڑیوں پر ای ٹیگ چسپاں کیے جا چکے ہیں، جبکہ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 1,235 گاڑیوں کو ای ٹیگ سسٹم فراہم کیا گیا۔
یہ بھی پڑھیے گاڑیوں پر ای ٹیگز، ایم ٹیگز لگانا اور شہریوں کا ڈیٹا جمع کرنا کیوں ضروری؟ وزیراطلاعات نے بتا دیا
واضح رہے کہ شہر کے تمام انٹری پوائنٹس اور مختلف ناکہ جات پر ای ٹیگ ریڈرز کی تنصیب مکمل ہو چکی ہے، جن کے فعال ہوتے ہی بغیر ای ٹیگ گاڑیوں کے خلاف قانونی کارروائیاں شروع کر دی جائیں گی۔














