بالی ووڈ کے سپر اسٹار سلمان خان نے اپنی 60ویں سالگرہ کے موقع پر مداحوں کو بڑا تحفہ دیتے ہوئے اپنی آنے والی جنگی فلم بیٹل آف گلوان (Battle of Galwan) کا ٹیزر جاری کر دیا ہے۔
یہ فلم 2020 میں گلوان ویلی میں بھارتی اور چینی افواج کے درمیان ہونے والی جھڑپ سے متاثرہ ہے۔ بہ الفاظ دیگر یہ ایک پراپیگنڈا فلم ہے۔
یہ بھی پڑھیں: سلمان خان اور شاہ رخ خان کا مستقبل کیا؟ ماہر نجوم کی حیران کن پیشگوئی
ٹیزر میں سلمان خان ایک بھارتی فوجی افسر کے کردار میں نظر آ رہے ہیں۔ ٹیزر کے ساتھ سلمان خان نے سوشل میڈیا پر کیپشن دیا:
“#BattleOfGalwan Teaser Out Now!”
یہ فلم معروف ہدایتکار اپورو لکھیہ کی ہدایت کاری میں بنائی گئی ہے، جو اس سے قبل ’شوٹ آؤٹ ایٹ لوکھنڈوالا‘ جیسی کامیاب فلم بنا چکے ہیں۔
’بیٹل آف گلوان‘، ریلیز کی تاریخ
’بیٹل آف گلوان‘ 17 اپریل 2026 کو سینما گھروں میں نمائش کے لیے پیش کی جائے گی۔
فلم کو سلمان خان کی بہن سلمیٰ خان نے سلمان خان فلمز کے بینر تلے پروڈیوس کیا ہے، جبکہ فلم میں سلمان خان کے ساتھ اداکارہ چترانگدا سنگھ بھی اہم کردار میں نظر آئیں گی۔
سلمان خان کا مؤقف
اس سے قبل پی ٹی آئی کو دیے گئے ایک انٹرویو میں سلمان خان نے کہا تھا کہ یہ فلم ان کے کیریئر کے سب سے زیادہ جسمانی محنت طلب منصوبوں میں سے ایک ہے۔
ان کے مطابق ’یہ فلم جسمانی طور پر بہت مشکل ہے۔ ہر سال، ہر مہینے اور ہر دن یہ چیلنج بڑھتا جا رہا ہے۔ اب مجھے ٹریننگ کے لیے زیادہ وقت دینا پڑتا ہے۔ پہلے ایک یا 2 ہفتوں میں تیاری ہو جاتی تھی، اب دوڑنا، لات مارنا، مکوں کی مشق، سب کرنا پڑتا ہے۔ یہ فلم یہی تقاضا کرتی ہے۔‘
یہ بھی پڑھیے ’میں کوئی بڑا اداکار نہیں‘ سلمان خان کا چونکا دینے والا اعتراف
انہوں نے مزید کہا کہ فلم کی شوٹنگ لداخ کے بلند پہاڑی علاقوں میں، شدید سردی اور ٹھنڈے پانی میں کی گئی، جو ایک اور بڑا چیلنج تھا۔
سلمان خان آخری بار فلم سکندر میں نظر آئے تھے، جو مارچ میں ریلیز ہوئی تھی۔ اس فلم کی ہدایت کاری اے آر مرگداس نے کی تھی اور اس میں راشمیکا مندانا بھی مرکزی کردار میں شامل تھیں۔













