تحریک انصاف کی سابق ایم این اے عائشہ گلالئی ق لیگ میں شامل

جمعرات 25 مئی 2023
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تحریک انصاف کی سابق ایم این اے عائشہ گلالئی نے ق لیگ میں شمولیت اخیتار کرلی ہے، لاہور میں ق لیگ کے رہنماؤں کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے شمولیت کا اعلان کیا۔

لاہور میں چودھری شجاعت حسین ،چودھری سرور، چودھری شافع حسین ، مصطفیٰ ملک اور دیگر کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے عائشہ گلالئی نے کہا کہ آج یوم تکریم شہداء منایا جارہا ہے، شہداء کے اہل خانہ ہماری دعاؤں میں ہمیشہ رہیں گے۔ ق لیگ میں شامل ہونے کامقصد پاکستان کی بات کرنا ہے۔

انہوں نے کہا کہ 2017میں مجھے معلوم تھا کہ ہواؤں کا رخ کس طرف ہے، اس وقت میں نے جو آواز اٹھائی تھی وہ آج سچ ثابت ہوگئی ہے۔

چوہدری شجاعت حسین نے کہا کہ ق لیگ میں شمولیت اختیار کرنے والوں کوخوش آمدید کہتا ہوں، جنہوں نے ق لیگ میں شمولیت اختیار کی انکا شکریہ ادا کرتا ہوں۔

چوہدری شجاعت حسین کا کہنا تھا کہ کسی بھی شخص میں انا آجائے تو یہ بہت خطرناک ہوتی ہے۔

 چوہدری محمد سرور نے کہا کہ 9 مئی کواستحکام پاکستان کو خطرے میں ڈالا گیا، چودھری شجاعت کی قیادت میں لوگ کثیر تعداد میں پارٹی میں شامل ہورہے ہیں۔ خیبرپختونخوا سے بھی رہنما ق لیگ میں شامل ہورہے ہیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

غیر قانونی امیگریشن ، بھارتی شہری عالمی سیکیورٹی کے لیے خطرہ بن گئے

بیرسٹر گوہر نے سوشل میڈیا پر گردش کرنے والی خبروں کی تردید کردی

آسٹریلیا کیخلاف ٹی20 سیریز، کمینٹیٹرز کون ہوں گے اور براہِ راست نشریات کیسے دیکھیں؟

ویڈیو، کراچی میں شہری نے گاڑی اٹھانے پر لفٹر ڈرائیور پر پستول تان لی، شناخت بھی ہوگئی

انجینیئر محمد علی مرزا کے خلاف اسلامی نظریاتی کونسل کی رائے معطل کرنے کی درخواست پر سماعت ملتوی

ویڈیو

امریکی بحری بیڑا آبنائے ہرمز پہنچ گیا، ایران کا بھی فوجی مشقوں کا اعلان، سعودی عرب کا فضائی حدود دینے سے انکار

کیا پاکستان کو ٹی 20 ورلڈ کپ کا بائیکاٹ کرنا چاہیے؟ شائقینِ کرکٹ کی مختلف آرا

پاکستان کے حسن کو دریافت اور اجاگر کرنے کے عزم کیساتھ میاں بیوی کا پیدل سفر

کالم / تجزیہ

ایک تھا ونڈر بوائے

کون کہتا ہے کہ یہ شہر ہے آباد ابھی

نظر نہ آنے والے ہتھیاروں سے کیسے بچاؤ کیا جائے؟