موسمِ بہار کی آمد کے ساتھ ہی جیلانی پارک میں گلِ داؤدی کی شاندار نمائش جاری ہے، جہاں قدرت کے حسین نظاروں سے لطف اندوز ہونے کے لیے شہری بڑی تعداد میں شرکت کررہے ہیں۔
پارک کی فضا رنگ برنگے پھولوں کی خوشبو سے مہک اُٹھی ہے اور باغوں کے اس شہر میں رنگ، خوشبو اور خوبصورتی کا حسین امتزاج دیکھنے کو مل رہا ہے۔
رنگا رنگ پھول دل کو سکون اور ٹھنڈک بخشتے ہیں۔ پھول دراصل قدرت کا ایک خوبصورت تحفہ ہیں جو ماحول میں تازگی اور خوشگوار احساس پیدا کرتے ہیں۔
نمائش میں نیلے، پیلے، ہرے، لال، گلابی، سفید اور دیگر رنگوں کے 200 سے زیادہ اقسام کے گلِ داؤدی رکھے گئے ہیں۔
نمائش میں پھولوں سے سجی ہوئی بیگیز، ونٹر کارنر اور سیلفی پوائنٹس بھی شہریوں کی توجہ کا خاص مرکز بنے ہوئے ہیں، جہاں لوگ خوبصورت لمحات کو کیمرے میں قید کررہے ہیں۔ مزید جانیے طارق بن نواز کی اس ویڈیو رپورٹ میں۔













