سابق وزیر اعظم نواز شریف اپنے نواسے جنید صفدر کی شادی کے سلسلے میں وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز کے ساتھ دبئی روانہ ہو گئے ہیں۔
مزید پڑھیں: پوتی کی شادی جنید صفدر کے ساتھ جنوری میں ہوگی، شیخ روحیل اصغر نے کنفرم کردیا
میڈیا رپورٹس کے مطابق نواز شریف اور مریم نواز جاتی امرا سے دبئی کے لیے روانہ ہوئے، جہاں وہ 2 روز قیام کریں گے، جبکہ بعد ازاں ان کی لندن روانگی کا بھی امکان ظاہر کیا جا رہا ہے۔
اطلاعات کے مطابق نواز شریف دبئی میں جنید صفدر کی شادی کے حوالے سے مہمانوں کو دعوت نامے بھی دیں گے۔
واضح رہے کہ گزشتہ کچھ عرصے سے مریم نواز کے صاحبزادے کی شادی کی تیاریوں کی خبریں سامنے آ رہی تھیں۔ جنید صفدر کی ہونے والی اہلیہ شانزے شیخ روحیل اصغر کی پوتی ہیں۔
جنید صفدر کی شادی کی تقریبات 16، 17 اور 18 جنوری 2026 کو منعقد ہوں گی، جبکہ مہندی اور ولیمہ جاتی امرا میں ہونے کا امکان ہے۔
مزید پڑھیں: مریم نواز کے صاحبزادے جنید صفدر پھر دلہا بننے کو تیار، دلہن کون ہے؟
یاد رہے کہ جنید صفدر کی اس سے قبل شادی معروف کاروباری شخصیت سیف الرحمان کی صاحبزادی سے ہوئی تھی، جو اکتوبر 2023 میں طلاق پر ختم ہوگئی تھی۔














