پوتی کی شادی جنید صفدر کے ساتھ جنوری میں ہوگی، شیخ روحیل اصغر نے کنفرم کردیا

ہفتہ 20 دسمبر 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

مسلم لیگ ن کے سینیئر رہنما شیخ روحیل اصغر نے اپنی پوتی کی شادی وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کے صاحبزادے جنید صفدر کی شادی جنوری میں ہونے کی تصدیق کردی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: مریم نواز کے صاحبزادے جنید صفدر پھر دلہا بننے کو تیار، دلہن کون ہے؟

سوشل میڈیا پر وائرل ایک ویڈیو میں شیخ روحیل اصغر کا کہنا ہے کہ ان کی پوتی شانزے کی مریم نواز کی چھوٹی بیٹی ماہ نور کی گہری دوست ہیں، نواز شریف نے پیغام بھجوایا کہ آپ لوگ ہماری طرف آئیں، جس پر ہم ان کی طرف گئے اور شادی طے ہوگئی۔

انہوں نے بتایا کہ آئندہ سال 16، 17، 18 جنوری کو ان کی پوتی کی شادی کی تقریبات ہوں گی، شادی عوام قسم کا جلسہ نہیں ہوگی، دلہا، دلہن کی مہندی کی تقریب جاتی امرا میں ہوگی، بارات لیک سٹی میں ہوگی جبکہ ولیمہ بھی جاتی امرا میں ہوگا۔

واضح رہے کہ مئی 2025 میں بھی خبریں آئی تھیں کہ جنید صفدر کا رشتہ دوبارہ طے ہوگیا ہے جو سابق وزیر اعظم نواز شریف کے قریبی عزیزوں میں طے ہوا ہے۔ کہا جارہا تھا کہ جیند صفدر کی شادی  نواز شریف کے رشتہ دار کی پوتی سے ہوگی۔

اس سے قبل جنید صفدر کی شادی بزنس مین سیف الرحمان کے بیٹے سے ہوئی تھی، جنید صفدر اور عائشہ کا نکاح اگست 2021 میں لندن کے لینزبرا ہوٹل میں ہوا تھا، ان کی شادی کی تقریبات پاکستان میں ہوئی تھیں۔  اکتوبر 2023 میں جوڑے نے طلاق لے لی تھی۔ جنید صفدر کی سابقہ اہلیہ عائشہ معروف بزنس مین سیف الرحمان کی صاحبزادی ہیں جو ان دنوں قطر میں مقیم ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کے صاحبزادے جنید صفدر کا رشتہ طے ہوگیا

سیف الرحمان اور شریف خاندان کے تعلقات کی تو دونوں خاندانوں کے درمیان بڑے قریبی تعلقات ہیں، سابق وزیر اعظم نواز شریف نے اپنے دوسرے دور حکومت میں سیف الرحمان کو قومی احتساب بیورو (نیب) کا چیئرمین بھی مقرر کیا تھا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

شام کے وزیر خارجہ کا دورہ پاکستان مکمل: باہمی تعاون اور تعلقات کو فروغ دینے پر اتفاق

برونائی کے سلطان نے بہو سے شاہی اعزازات کیوں واپس لے لیے؟

عمران خان کو عین وقت پر شفا اسپتال کی بجائے پمز کیوں لے جایا گیا؟ طارق فضل چوہدری نے بتادیا

دنیا کے تیز ترین موٹرائزڈ لکڑی کے جوتے نے 70 میل فی گھنٹہ کی رفتار کا ریکارڈ قائم کردیا

حکومت نے پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں مزید اضافہ کردیا

ویڈیو

ایک سال تک مفت اے آئی سہولت، پاکستانی طلبہ اسے کیسے حاصل کرسکتے ہیں؟

عمران خان کا علاج الشفا انٹرنیشنل کے بجائے پمز سے، حقائق کیا؟ پمز منتقلی کے خلاف پی ٹی آئی کا بڑا اقدام، خان کا سہیل آفریدی کے لیے پیغام

امریکی صدر پر گانا چرانے کا الزام، گلوکارہ آریانا گرانڈے ڈونلڈ ٹرمپ پر برس پڑیں

کالم / تجزیہ

عینی آپا ’آگ کا دریا‘ پار کیوں نہ کرسکیں؟

’ايسا ابّا کہاں سے لبھّا تھا‘

قائداعظم کی بیماری: سازشی تھیوری دم توڑ گئی