عماد وسیم اور ثانیہ اشفاق میں علیحدگی، طلاق کا سبب بننے والی نائلہ راجہ کون ہیں؟

پیر 29 دسمبر 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

سابق آل راؤنڈر عماد وسیم اور ان کی اہلیہ ثانیہ اشفاق کی راہیں جدا ہو گئی ہیں جس کی بنیادی وجہ مبینہ طور پر عماد وسیم کی جانب سے بے وفائی بتائی جا رہی ہے اور ان کا تعلق سوشل میڈیا انفلوئنسر نائلہ راجا کے ساتھ جوڑا جا رہا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: طلاق کے اعلان کے بعد کرکٹر عماد وسیم نے انسٹاگرام پر پہلی اسٹوری کیا پوسٹ کی؟

تاہم نہ نائلہ راجہ اور نہ ہی عماد وسیم نے کسی رومانوی تعلق کی تصدیق کی ہے۔ لیکن نائلہ راجہ کے بارے میں صارفین کا تجسس بڑھ گیا ہے کہ آخر وہ کون ہیں؟

نائلہ راجہ کون ہیں؟

نائلہ ذوالفقار راجہ ایک مشہور پاکستانی وکیل، سوشل میڈیا انفلوئنسر اور ڈیجیٹل کریئیٹر ہیں۔ انسٹاگرام پر ان کے فالوورز کی تعداد 660 ہزار سے زائد ہے اور یوٹیوب پر بھی ہزاروں فالوورز ہیں۔ نائلہ کی شہرت بنیادی طور پر ان کے لائف اسٹائل مواد اور بیوٹی ویڈیوز کی وجہ سے بنی اور عماد وسیم کے تنازعے کے بعد انہیں مزید توجہ حاصل ہوئی۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Nyla Zulfiqar Raja (@nylarajah)

نائلہ راجہ نے انسٹاگرام اسٹوری میں اس معاملے پر وضاحت دیتے ہوئے کہا تھا کہ ایک عام ویڈیو کو غلط انداز میں پیش کر کے ان کے نام پر قیاس آرائیاں کی گئی ہیں۔ انہوں نے صارفین سے بے بنیاد افواہوں کو ختم کرنے اور انہیں غیر متعلقہ معاملات میں نہ گھسیٹنے کی اپیل کی۔

واضح رہے کہ اس سے قبل عماد وسیم نے اپنی اہلیہ ثانیہ اشفاق سے طویل عرصے سے جاری اختلافات کا اعتراف کرتے ہوئے طلاق کے لیے قانونی کارروائی شروع کرنے کا اعلان کیا ہے۔ عماد وسیم کا کہنا ہے کہ کئی برسوں سے موجود اختلافات باہمی کوششوں کے باوجود حل نہ ہوسکے جس کے بعد یہ فیصلہ کیا گیا۔

یہ بھی پڑھیں: تیسری شخصیت درمیان میں آنے پر معاملات تلخ ہوئے، ثانیہ اشفاق نے عماد وسیم سے راہیں جدا ہونے پر خاموشی توڑ دی

دوسری جانب عماد وسیم کی اہلیہ ثانیہ اشفاق نے سوشل میڈیا پر جاری بیان میں مؤقف اختیار کیا کہ ان کا گھر برباد ہوگیا ہے اور بچے اپنے والد سے محروم ہوگئے ہیں۔ ان کے مطابق 5 ماہ کے بچے کو اب تک اس کے والد نے نہیں تھاما۔

ثانیہ اشفاق نے کہا کہ شادی کے دوران مشکلات کے باوجود انہوں نے بطور بیوی اور ماں ہر ممکن کوشش کی تاہم معاملات اس وقت بگڑے جب ایک تیسری شخصیت ان کی ازدواجی زندگی میں داخل ہوئی۔ انہوں نے بچوں کے مستقبل اور خاندان کی عزت کی خاطر ذہنی اذیت برداشت کی۔

یہ بھی پڑھیں: صحیح وقت کا انتخاب کر رہی ہوں، عماد وسیم کی اہلیہ کا مبہم پیغام

انہوں نے مزید کہا کہ وہ خاموش رہنے کے بجائے قانونی راستہ اختیار کریں گی اور ان کے پاس تمام معاملات کے دستاویزی ثبوت موجود ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ وہ بدلے کے لیے نہیں بلکہ اپنے اور بچوں کے حق میں آواز اٹھا رہی ہیں اور ہر اس خاتون کی نمائندگی کرنا چاہتی ہیں جسے خاموش کرادیا جاتا ہے۔

واضح رہے کہ عماد وسیم اور ثانیہ اشفاق اگست 2019 میں شادی کے بندھن میں بندھے تھے اور ان کے 3 بچے ہیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

وینیزویلا پر امریکی حملے کے بعد ’جیک رائن‘ سیریز کا کلپ کیوں وائرل ہوا؟

ریٹائرمنٹ کے بعد لیونل میسی کیا کرنا پسند کریں گے؟ فٹبالر نے خود بتادیا

پی ٹی آئی کا 8 فروری کو کوئی شو نہیں ہوگا، یہ پہیہ جام ہڑتال کی صلاحیت نہیں رکھتے، رانا ثنااللہ

پنجاب میں دھند کا راج برقرار، مختلف موٹرویز بند

امریکا کے بغیر روس اور چین کو نیٹو کا کوئی خوف نہیں، ڈونلڈ ٹرمپ

ویڈیو

خیبرپختونخوا میں گورنر راج، کیا سہیل آفریدی کی چھٹی کا فیصلہ ہوگیا؟

تبدیلی ایک دو روز کے دھرنے سے نہیں آتی، ہر گلی محلے میں عوام کو متحرک کریں گے، سلمان اکرم راجا

کراچی میں منفرد  ڈاگ شو کا انعقاد

کالم / تجزیہ

امریکا تیل نہیں ایران اور چین کے پیچھے وینزویلا پہنچا

وینزویلا کی’فتح‘ کے بعد، دنیا کا نقشہ کیا بنے گا؟

منو بھائی کیوں یاد آئے؟